Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بتائیں جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا؟ چیف جسٹس وفاق اور سندھ حکومت پر برہم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بتائیں جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا؟ چیف جسٹس وفاق اور سندھ حکومت پر برہم
پاکستان

بتائیں جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا؟ چیف جسٹس وفاق اور سندھ حکومت پر برہم

Published April 25, 2024
Tags: Featured زیادہ سزا ہونی چاہیے سرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وفاقی اور سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بتائیں یہ جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا ہے؟ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت کو متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے وہاں زیادہ سزا ہونی چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ جنرل سے پوچھا آپ دیکھتے نہیں کہاں سے آتے ہیں آپ؟ نیول، رینجرز ہیڈکوارٹرز،گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سکیورٹی کے ایشوز ہیں، بم حملے ہوئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جگہ خالی کر دیں، کہیں محفوظ جگہ چلے جائیں، پبلک پر حملے ہوتے رہیں اور آپ محفوظ رہیں، یہ کہاں کا قانون ہے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا میرے آنے سے پہلے سپریم کورٹ کے باہر بھی سڑک بند تھی میں نے کھول دی، بتائیں رینجرز ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور فٹ پاتھ کہاں ہے؟ دنیا میں کہیں ہوتا ہے ایسا؟ جائیں امریکا اور دیکھ کر آئیں، اگر زیادہ ڈر لگتا ہے تو کہیں ریموٹ ایریا میں جاکر بیٹھ جائیں، سکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند مت کریں۔

چیف جسٹس نے کہا جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، میئر بھی آئے ہوئے تھے کہاں ہیں، بجلی کے کھمبے گراتے ہیں وہ پوری سڑک کھود کر چلے جاتے ہیں، کل لگاتے ہیں کیس، بتائیں تفصیل یہ جناح کورٹ کس قانون کے تحت رینجرز کو دیا ہے؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا میں نے تو منع کر دیا ہے کہ میرے لیے روٹ نا لگائیں، آئی جی کو کہا ہے اب روٹ لگائیں گے تو توہین عدالت کا نوٹس کریں گے، تھوڑی سی زندگی ہے، کیا اس کو بچاتے رہیں؟

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا طریقہ ہے وی آئی پی بنے پھرتے رہیں، آپ کیوں نہیں ہٹاتے رینجرز ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے تجاوزات؟ ہٹائیں یہ سب، چھوٹے لوگوں کے گھر توڑ دیئے، یہ بھی ہٹائیں، بعد میں انہیں بھی معاوضہ دے دیجیے گا، خطرہ ہے تو آپ لوگ کہیں اور چلے جائیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہمیں زیادہ خطرہ ہے، آپ دہشتگرد پکڑتے ہیں ہم سزائے موت دیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ گورنر ہاؤس کے اندر رکھ دیں کنٹینرز باہر کیوں رکھتے ہیں؟ پبلک کو پریشان کرنا چاہتے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ایسے کام کریں جس سے عوام کو پریشانی نہ ہو جبکہ چیف جسٹس نے کہا ہم کہتے ہیں سپریم کورٹ کے سامنے اگر انکروچمنٹ ہے تو وہ بھی توڑ دیں۔

TAGGED:Featuredزیادہ سزا ہونی چاہیےسرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
Next Article منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

روم کے زیر تعمیر ہوٹل کےنیچے سے 2 ہزار سال پرانا تھیٹر دریافت

روم (شوبز ڈیسک): اٹلی کے دارالحکومت روم میں 2 ہزار سال پرانا شاہی تھیٹر حادثاتی طور پر ایک زیرتعمیر ہوٹل…

July 28, 2023
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کا عالیشان بنگلہ 172 کروڑ میں فروخت ،رہائشی عمارت بنانے کا معاہدہ، میوزیم بھی بنے گا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کے ممبئی میں واقع عالیشان بنگلے کو پرتعیش کمپلیکس میں تبدیل کیے…

July 27, 2024
پاکستانتازہ ترینکاروبار

تاجروں کا 8 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار

صدر آل پاکستان ریسٹورنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت کے 8بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے فیصلے کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ…

December 20, 2022
پاکستان

کاروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ سازاورسیاسی بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی؛ ISPR

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو…

May 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?