ٹورانٹو (شوبز ڈیسک): کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شاہد کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سینئر اداکار محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق اداکار شاہد دوست کے گھر کھانے پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ان کی گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی۔
حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر شاہد کا پیغام بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ کا شکر ہے آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل ٹھیک ہوں، کل رات میرا ٹورانٹو میں ایکسیڈنٹ ہوا،‘۔
اداکار شاہد کی گاڑی کو ٹورانٹو میں حادثہ pic.twitter.com/IeiCIPO7cs
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) February 26, 2023
شاہدکے مطابق ’میں اپنے دوست ناصر کےگھر کھانے پر جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی سلپ ہوکر ٹرالر سے ٹکرا گئی یہ بہت بڑا معجزہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بچ گیا‘۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں حادثے کا شکار شاہد کی گاڑی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔