Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ؛ عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ؛ عمران خان
پاکستان

ملک میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ؛ عمران خان

Published January 3, 2023
Tags: اکنامک سروے ملکی معیشت مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ
Share
SHARE

لاہور (نجات نیوز): سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ، آٹا ، بجلی ، دالیں ، گیس ، پیٹرول ، ٹماٹر ، گھی اور پیاز 200 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔ بہترین پرفارمنس والی حکومت کو ہٹا کر چوروں کو مسلط کردیا گیاہے. لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اکنامک سروےکے مطابق ہماری حکومت نے 17 سال بعد بہترین پرفارمنس دی تھیں ، جب کابینہ میٹنگ میں اعدادوشمار بتائے گئے تو تسلیم نہیں کیے جارہے تھے ، منی لانڈرنگ کرنے والے آج ہمیں درس دے رہے ہیں ، دو خاندانوں کی لوٹ مار سے ملک مقروض ہوا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سنا ہے اجلاس میں ڈالر باہر لے جانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ ہوا ہے ، ایون فیلڈ اور سرے محل کے لیے ڈالر باہر لے جانے والے آج ہمیں درس دے رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسٹے آرڈر کی وجہ سے راوی ریور سٹی کا منصوبہ رک گیا ، راوی ریور سٹی منصوبے پر 10 ماہ کا اسٹے آرڈر دے دیا گیا ، راوی ریور سٹی میں صاف پانی کے پلانٹ لگائے جانے تھے ، راوی ریور سٹی کو بنانے کا مقصد دریائے راوی کو بچانا تھا۔ سندھ حکومت نے بنڈل آئی لینڈ پر این او سی دے کر واپس لے لیا ، ہماری کوشش تھی کہ راوی ریور سٹی اور بنڈل آئی لینڈ میں اوورسیز پاکستانی انویسٹمنٹ کریں۔ ہم نے ملک میں ڈالر لانے کے لیے بنڈل آئی لینڈ اور راوی ریور سٹی جیسے منصوبے تیار کیے۔

ان کا کہنا تھا ہم نے اسپیشل اکنامک زون بنائے تھے ، ہماری حکومت نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھے کیے ، ہمارے دور میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں مزدور نہیں مل رہے تھے ، اب صورتحال یہ ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے 15 لاکھ مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں ، ہمارے دور میں 55 لاکھ نئی نوکریاں پیدا کی گئیں ، اس وقت روپے کی قدر مسلسل کم اور ڈالر اوپر جارہا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا ن لیگ کے دور میں تیل کی قیمتیں کم تھیں اس کے باوجود تاریخ کا بڑا خسارہ چھوڑ کر گئے ، ایکسپورٹرز کی مشکلات کا کم کرنا بہت ضروری ہے ، ایکسپورٹ کو بڑھائے بغیر ملک کو ایشین ٹائیگر اور لاہور کو پیرس بنانے کا خواب کیسے پورا ہوگا؟آئی ایم ایف سے قرضے لیں گے تو فیصلے خود کیسے کریں گے؟ آئی ایم ایف پروگرام میں جاکر ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میڈیا پر ہمارے خلاف ناکام پروپیگنڈا کیا گیا ، ہماری حکومت نے تین ارب ڈالر کی ویکسین امپورٹ کی تھی ، مسلم لیگ ن کے دور میں ایکسپورٹ نہیں بڑھی تھی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو ملک کے نظام انصاف پر اعتماد نہیں ہے ، ملک میں رول آف لاء ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی ، شہباز شریف نے اقتدار میں آکر ایف آئی اے کو ختم کردیا ، نیب قوانین میں ترامیم کرکے تمام چوروں نے اپنے کیسز ختم کرا لیے ، اب پاکستان میں وائٹ کالر کرائم کو پکڑا ہی نہیں جاسکتا ، اسحاق ڈار کے دبئی میں 100 ، 100 ملین ڈالر کے ٹاور ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت ایک صورت میں ٹھیک ہوسکتی ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ پیسے مانگ کر ملک کو نہیں چلایا جاسکتا۔ شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو کہا کہ چھ دن میں ملک ٹھیک کردیں گے ، شہباز شریف بڑا عقلمند بنتا تھا بے نقاب ہو گیا۔

TAGGED:اکنامک سروےملکی معیشتمہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ 449 رنز بناکر آل آؤٹ، شاہین بیٹنگ پر
Next Article مہسا امینی معاملہ:برطانیہ اور ایران کی ٹھن گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ پر پھر سے پی پی پی کا راج: تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی میں 100 سے زائد نشستوں پر کامیاب

کراچی (ویب ڈیسک): ملکی انتخابی تاریخ میں عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 100…

February 10, 2024
پاکستاندنیا

یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف قرارداد،پاکستان نے ووٹ نہیں‌دیا

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان ان 32 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کے…

February 25, 2023
پاکستان

صحافیوں کیخلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمےکا عالمی دن: پاکستان آج بھی صحافت کے لیے خطرناک

کراچی (ویب ڈیسک): آج صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمےکا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔امن ہو یا…

November 2, 2023
پاکستان

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک):اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایجنسیز کے کام کرنے کے…

May 21, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?