پشاور (ویب ڈیسک): اپنی والدہ کو سرعام فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تھانہ پہاڑی پورہ اور ابابیل اسکواڈ کے جوانوں نے ایک کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب اپنی والدہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اپنی والدہ کو فائرنگ سے قتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔اے ایس پی محمد علیم نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
شہر میں قیام امن کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔ اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشوں ، قبضہ مافیا اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔