Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ارسا ایکٹ میں ترمیم چالبازی ہے، دریائے سندھ پرکالا باغ سمیت کوئی بھی ڈیم یا نہر قبول نہیں؛ ڈاکٹر قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ارسا ایکٹ میں ترمیم چالبازی ہے، دریائے سندھ پرکالا باغ سمیت کوئی بھی ڈیم یا نہر قبول نہیں؛ ڈاکٹر قادر مگسی
پاکستان

ارسا ایکٹ میں ترمیم چالبازی ہے، دریائے سندھ پرکالا باغ سمیت کوئی بھی ڈیم یا نہر قبول نہیں؛ ڈاکٹر قادر مگسی

Published September 18, 2024
Tags: Featured ڈیم یا نہر کو قبول نہیں سندھ کے پانی پر ڈاکہ سندھ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا عمل نہیں ہو رہا ہ کالا باغ ڈیم سمیت کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں مختلف چالبازیاں اور حربے
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے مختلف چالبازیاں اور حربے کیے جا رہے ہیں۔ سندھ کا عوام سندھ دریا پر کالا باغ ڈیم سمیت کسی بھی ڈیم یا نہر کو قبول نہیں کرے گا۔ یہ خیالات سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سندھ ترقی پسند پارٹی کی قومی کانگریس کی تیاریوں کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں اظہار کیے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کرکے سندھ کے پانی پر حملے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے۔ سندھ کسی بھی سندھ دشمن منصوبے کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے انڈس ڈیلٹا مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، سمندر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انڈس ڈیلٹا میں پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے قدرتی ماحول پوری طرح تبدیل ہوچکا ہے۔ اس لیے سندھ دریا کے کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں بارہ مہینے کم از کم 10 ملین ایکڑ فٹ پانی مسلسل چھوڑا جانا چاہیے۔ جو کہ سندھ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

ایس ٹی پی چیئرمین نے کہا کہ ایک طرف سندھ میں پانی کی کمی ہے تو دوسری طرف سندھو دریا پر مزید ڈیم بنانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ایسے سندھ دشمن فیصلے پر سندھ کا عوام خاموش نہیں بیٹھے گا۔ 19 ستمبر کو سندھ بچاؤ تحریک کے احتجاجوں کی سندھ ترقی پسند پارٹی نہ صرف حمایت کرے گی بلکہ بھرپور شرکت بھی کرے گی۔

ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ اگر ارسا ایکٹ میں ترمیم اور مزید ڈیم بنانے کے منصوبے فوری ختم نہیں کیے گئے تو سندھ کا عوام شدید عوامی اور سیاسی احتجاج کرے گا اور حکمرانوں کو اس فیصلے کو واپس لینے پر مجبور کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کی قومی کانگریس 22 ستمبر کو حیدرآباد میں بلائی جائے گی جس میں مرکزی انتخابات کے ساتھ سندھ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف پورے سندھ میں بھرپور احتجاجی مہم چلانے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔ 23 ستمبر کو ترقی پسند ہاؤس حیدرآباد میں ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما مرحوم نصرت حسین چن کی یاد میں تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری حیدر ملاح، ڈاکٹر سومار مگرو، عاشق سولنگی، قادر چنا اور امتیاز سموں نے شرکت کی۔

TAGGED:Featuredڈیم یا نہر کو قبول نہیںسندھ کے پانی پر ڈاکہسندھ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا عمل نہیں ہو رہا ہکالا باغ ڈیم سمیتکوٹری ڈاؤن اسٹریم میںمختلف چالبازیاں اور حربے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دیور دانش نے مجھے پہلی بار دیکھتے ہی کہا تھا یہ ایشوریا رائے جیسی تو نہیں
Next Article لبنان میں پیجر ڈیوائسز دھماکے: 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی؛ امریکہ کا تعلق نہیں؛ پینٹاگون- ذمہ دار اسرائیل ہے،سزا ضرور دیں گے؛ حزب اللہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

لاپتہ افراد کیخلاف درخواست کی سماعت، بلوچستان میں مکمل اور سندھ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے درمیان بدھ…

January 3, 2024
کھیل

آئی سی سی کیجانب سے خواتین ٹرانس جینڈرز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرانس جینڈر خواتین جن میں مردوں کی طرح بلوغت کے…

November 22, 2023
دنیا

بینکاک میں اسکول بس حادثے کا شکار، 22 طلبہ 3 استادجھلس کر ہلاک

بینکاک (ویب ڈیسک): تھائی لینڈ میں حادثے کا شکار ہونے والی اسکول بس میں 22 طلبہ اور 3 استاد جھلس…

October 3, 2024
پاکستان

سیاستدان، جرنیل زور لگا رہے ہیں مگر ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا: مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے…

September 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?