Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیاستدان، جرنیل زور لگا رہے ہیں مگر ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا: مولانا فضل الرحمان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیاستدان، جرنیل زور لگا رہے ہیں مگر ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا: مولانا فضل الرحمان
پاکستان

سیاستدان، جرنیل زور لگا رہے ہیں مگر ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا: مولانا فضل الرحمان

Published September 30, 2023
Tags: Featured ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا ملک میں ناحق خون بہہ رہا ہے
Share
SHARE

فیصل آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علما اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی، اب سیاستدان اور جرنیل بھی زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا۔فیصل آباد میں ناموس رسالت کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیرت اور صورت کے حساب سے حضرت محمد ﷺجیسا کوئی دوسرا پیدا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پرحاصل کیےگئے ملک میں ناحق خون بہہ رہا ہے، انسانیت کو آج امن چاہیے، مستونگ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس پر دھماکے کرنے والے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ دہشتگرد کی دہشتگردی کا مقصد عالمی سطح پرپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے، امریکا نے اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے جنگ مسلط کرکے ہمیں اپنی منڈی بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 میں ملک کی مجموعی ترقی کی شرح 6 فیصد تھی لیکن ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے اسے منفی صفر کردیا اور اس ماحول میں بندوق اٹھانا، حملے کرنا، نمازیوں پر حملہ کرکے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری نہ کرو یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے ٹائیگرز کے ذریعے دفاعی اداروں پر حملہ کیا، فتنہ فتنہ ہے کبھی کہتا کہ امریکا نے سازش کی، کبھی کہتا ہے کہ نہیں کی، ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں کہ جو ہوئی تھی اس کو بھی ڈوبا دیا، اب سیاستدان اور جرنیل بھی زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا، اب چین اور سعودی عرب بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ دوبارہ آگیا تو ہمارے پیسے ڈوب جائیں گے۔

دوسری جانب اسی کانفرنس سے خطاب میں (ن) لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگرکسی نےکوئی جرم کیا ہے تو اس کا حساب دینا ہوگا، کسی کو اس لیے رعایت نہیں مل سکتی کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے ہمارے قائدین نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

TAGGED:Featuredملک مشکلات سے نہیں نکل رہاملک میں ناحق خون بہہ رہا ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اینٹی نارکوٹکس فورس کا کنٹینر پر چھاپہ، پیاز میں چھپائی گئی منشیات پکڑ لی
Next Article PIA کے بعد ریلوے نظام بھی درہم برہم: فیصل آباد سیکشن پر ریلوے پُل گرگیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

وفاق نےایک سال میں11ہزار 592 ارب روپے قرض لیا، اسٹیٹ بینک

کراچی (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کے قرض سے متعلق اعداو شمار جاری کردیے۔مرکزی بینک کےمطابق فروری 2023…

April 6, 2023
انٹرٹینمنٹ

’ ڈان 3‘:جنگلی بلی پریانکا اب کنگ خان کی نہیں رنویر سنگھ کی ہیروئن ہوگی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی فلم ’ڈان 3‘ سے شاہ رخ خان کے نکلنے کے بعد اداکارہ پریانکا چوپڑہ…

November 7, 2023
انٹرٹینمنٹ

سری دیوی موت معمہ : “یہ قدرتی نہیں، ایک حادثاتی موت تھی”؛ بونی کپور

ممبئی (شوبز ڈیسک): نامور بھارتی پروڈیوسر بونی کپور نے اپنی بیوی سری دیوی کو مارنے کے الزام پر 5 سال…

October 4, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی:سپرہائی وے پر رینجرز سے مقابلے میں ڈاکو بلال افغانی ہلاک

کراچی: سپر ہائی وے پر سبزی منڈی جانے والے بیوپاریوں سے لوٹ مار کے دوران رینجرز کی کارروائی میں بدنام…

December 26, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?