Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

Published July 14, 2024
Tags: Featured اب امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں انتخابی ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور ایک گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

فائرنگ کی آواز کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے اور چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا، اس وقت ان کے دائیں کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے۔

سیکریٹ سروس کے اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہو گئے جبکہ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا اور جس رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی اسے بھی سکیورٹی اہلکاروں نے برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔

سیکریٹ سروس اہلکاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بہاردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سے اپنے ہوش و حواس پر قابو رکھا اور عوام کی جانب مکا لہراتے ہوئے کہا فائٹ فائٹ فائٹ۔

اب امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی حملہ کرنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے ایک “بلند مقام” سے متعدد گولیاں چلائیں، حملہ آور ریلی کے مقام سے بالکل باہر عمارت کی چھت پر تھا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص رجسٹرڈ ریپبلکن تھا۔

TAGGED:Featuredاب امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہامریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حملے کے وقت مشتبہ حملہ آور سے تقریباً 120 سے 150 میٹر دور تھے جبکہ سیکریٹ سروس کے مطابق حملہ آور نے ریلی کے باہر سے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے لیکچر مت دیں: عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
Next Article امبانی کی شادی میں ایشوریا نے سلمان خان کا ہاتھ تھام لیا، حقیقت کیا؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ریاض میں پیدائشی جڑے ہوئے بچوں کو الگ کردیا گیا

ریاض (ہیلتھ ڈیسک): سعودی عرب میں عراق سے تعلق رکھنے والے جڑواں بچوں کے دھڑ کو کامیاب آپریشن کے ذریعے…

January 25, 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی میں 5 ہزار 446 ارب روپے کا بجٹ پیش، کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا

(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کردیا گیا۔جٹ تقریر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر خزانہ…

June 13, 2024
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

اسرائیل کمپنی کی ٹیکنالوجی کے استعمال پراحتجاج کرنیوالے مائکروسافٹ ملازمین گرفتار

واشنگٹن (ٹیک ڈیسک): اسرائیل کمپنی کی ٹیکنالوجی کے مبینہ استعمال پر احتجاج کرنے والے مائیکروسافٹ کے ملازمین کو گرفتار کرلیا…

August 21, 2025
صحت

کورونا پابندیوں کا خاتمہ:چین میں ایک ہفتے میں 13 ہزاراموات

کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے چین کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا ہے اور ایک ہفتے…

January 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?