Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بجٹ خسارہ62 کھرب روپےکی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا تخمینہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > بجٹ خسارہ62 کھرب روپےکی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا تخمینہ
کاروبار

بجٹ خسارہ62 کھرب روپےکی بلند ترین سطح تک پہنچنے کا تخمینہ

Published February 26, 2023
Tags: Featured اعداوشمار کم بجٹ خسارہ عوام پراضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود قرضوں کی ری سٹرکچرنگ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): رواں مالی سال کے دوران عوام پر735 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود بجٹ خسارہ ملکی تاریخ میں 6.22 ٹریلین یا 62کھرب 20ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نظرثانی شدہ تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بجٹ خسارے پر نظرثانی آئی ایم ایف سے مذاکرات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں بجٹ اخراجات کے اعداوشمار کم دکھائے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ نظرثانی شدہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے7.4 فیصد کے برابر ہے جس کے بعد قرضوں کی ری سٹرکچرنگ ہی قابل عمل آپشن بچتا ہے۔

گزشتہ سال جون میں بجٹ پیش کرتے وقت 45 کھرب روپے بجٹ خسارے کا تخمینہ تھا جس میں اب 17کھرب یا 37فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دسمبر میں آئی ایم ایف کو بتائے جانے والے خسارے سے بھی یہ 690 ارب روپے زیادہ ہے۔

قبل ازیں حکومت آئی ایم ایف کو بدترین خسارے کے درست اعدادوشمار بتانے سے گریزاں تھی تاہم آئی ایم ایف مالیاتی فریم ورک پر اسی صورت آمادہ ہونے پر راضی ہوا کہ اسے حقیقت سے قریب اعداد وشمار سے آگاہ کیا جائے۔ 6.22 ٹریلین کا بجٹ خسارہ مزید قرضوں سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے جو کہ ایک مشکل ٹاسک ہے۔

نئے اعداوشمار کے مطابق جون میں 96 کھرب روپے کا منظور ہونے والا بجٹ کا حجم 112کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں 17 فیصد اضافے سے ریکارڈ اخراجات متوقع ہیں۔

بجٹ خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ قرضوں کی ادائیگی پر52کھرب روپے کے غیرمعمولی اخراجات ہیں جو کہ اصل بجٹ کے مقابلے میں ساڑھے 12 کھرب روپے یا 32 فیصد زیادہ ہیں۔ اس کے علاہ جون میں سبسڈیز کا تخمینہ 699 ارب روپے لگایا گیا تھا وہ اب 68 فیصد بڑھ کر12کھرب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ 55کھرب روپے تھا۔ وفاقی حکومت نے صوبائی سرپلس بھی 750ارب روپے سے کم کرکے 559 ارب روپے کا تخمینہ رکھا ہے۔

TAGGED:Featuredاعداوشمار کمبجٹ خسارہعوام پراضافی بوجھ ڈالنے کے باوجودقرضوں کی ری سٹرکچرنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایک ارب سے زائد کہکشاؤں پرمشتمل کائنات کا نیا نقشہ جاری
Next Article پی ٹی آئی کی 100 گرفتاریاں، 80 رہائی چاہتے ہیں، رانا ثنااللہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی مخالف مارچ ایک ڈھونگ تھا؛ پیر اسماعیل راشدی

کراچی (ویب ڈیسک): مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سید اسماعیل شاہ راشدی نے پی پی پی کی کرپشن کیخلاف اور…

March 20, 2023
پاکستانکاروبار

ہونڈا سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کا نیا ماڈل متعارف

کراچی (ویب ڈیسک): اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول موٹرسائیکلوں سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کے 2025 ماڈلز…

August 4, 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کو پہچاننےکا طریقہ ماہرین نےبتادیا

نیو یارک (ٹیک‌ڈیسک): آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر موجودہ دور میں لوگوں کے لیے…

May 13, 2024
پاکستانصحت

چیف جسٹس سندھ کا سائبر نائف یونٹ جناح ہسپتال کا دورہ:”دیگر ادارے بھی سندھ حکومت کے اس ماڈل سے سیکھیں”

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے جناح اسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا…

July 26, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?