Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 2300 لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر حل نہیں ہوسکتا، وزرا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 2300 لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر حل نہیں ہوسکتا، وزرا
پاکستان

2300 لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر حل نہیں ہوسکتا، وزرا

Published April 23, 2024
Tags: Featured اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ چار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہے لاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہ وفاقی وزرا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہ حل طلب ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ معاملہ حل کیا جارہا ہے یہ چار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہے جو عدالتی احکامات پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔یہ بات وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حکومتی اور عسکری حلقوں میں زیر بحث رہا، پاکستاں نے چار دہائیوں میں دہشت گردی کا سامنا کیا، لاپتا افراد کا معاملہ دہشت گردی سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ پیپلز پارٹی حکومت میں پہلی بار اٹھایا گیا جس کے بعد 10 ہزار 200 کیسز کمیشن میں گئے ان میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز کمیشن میں حل ہوئے، لاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہ حل طلب ہے وزیر اعظم کی ہدایت پر لاپتا افراد کا معاملہ حل کیا جارہا ہے یہ چار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہے یہ معاملہ عدالتی احکامات سے راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس ملک میں شہید ہونے والے ورثہ کے شدید تحفظات ہیں، 2011ء میں میں لاپتا افراد کمیشن بنایا گیا، لاپتا افراد کے صرف 23 فیصد کیسز زیر التوا ہیں، لاپتا افراد کے معاملے پر بہت کام کیا گیا، ای سی ایل سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جو سمری آتی ہے کابینہ قواعد کے مطابق اس پر فیصلہ کرتی ہے، پی ٹی آئی لیڈرز کا نام ای سی ایل سے نکالنا کسی ڈیل کا حصہ نہیں۔

دریں اثنا وفاقی وزیر قانون نے جسٹس کانفرنس میں تقریب سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، پاکستان نے تین یو این معاہدوں ہر دستخط کیے ہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق قانون میں بہتری کا عمل جاری رہتا ہے اس حوالے سے اعلی عدلیہ کے فیصلے میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے مقدمات میں سزائے موت کے حوالے مختلف آراء پائی جاتی تھیں جس کے بعد پارلیمان نے قانون سازی کے ذریعے پھانسی کو ختم کیا، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

وزیر قانون نے کہا کہ قوانین وضع کر رہے ہیں اور بہتری لا رہے ہیں، موجودہ قوانین میں ترامیم کی جا رہی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ وقت کے ساتھ قوانین میں کچھ ترامیم ہونی چاہیں، ریاست کی اولین ذمہ داری ہے کہ کسی بے گناہ شخص کو سزا نہ ہو، حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، منشیات میں ملوث افراد کی بحالی کے لیے پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔

TAGGED:Featuredاعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑچار دہائیوں پر مشتمل مسئلہ ہےلاپتا افراد کے 2300 کیسز کا معاملہوفاقی وزرا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یورپی یونین کا ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ
Next Article اسکاٹ لینڈ سے ترکیہ فلائٹ:نشے میں دھت مسافر کا ایئرہوسٹس اور سیکورٹی عملے پر حملہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سانحہ نو مئی: 14 مقدمات کی تفتیش مکمل، عمران خان 10 کیسز میں قصوروار قرار

لاہور (ویب ڈیسک): سانحہ نو مئی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی جس میں چیئرمین…

September 12, 2023
دلچسپ و عجیب

آسٹریلیا: کشتی وہیل سے ٹکرا گئی، ایک شخص ہلاک، 1 زخمی

سڈنی (ویب ڈیسک): آسٹریلیا میں ایک وہیل مچھلی کشتی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار ایک…

September 30, 2023
پاکستان

دہشتگردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے؛ سیکورٹی فورسز پر فخر ہے؛صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا…

March 10, 2025
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا امکان نہیں: ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ 10اپریل تک الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز ملنے کے…

April 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?