Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: یورپی یونین کا ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > یورپی یونین کا ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ
سائنس و ٹیکنالوجی

یورپی یونین کا ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ

Published April 23, 2024
Tags: Featured ایوان نمائندگان میں ایک بل کی منظوری دی گئی
Share
SHARE

(ویب ڈیسک ):امریکا کے بعد یورپی یونین نے بھی ٹک ٹاک کے خلاف کارروائی کا انتباہ کیا ہے۔مگر یورپ میں ٹک ٹاک کی مرکزی ایپ کی بجائے ٹک ٹاک لائٹ کے خلاف کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔

اگر ایسا کیا جاتا ہے تو یہ یورپ میں ڈیجیٹل سروس ایکٹ (ڈی ایس اے) کے نفاذ کے بعد پہلی بار ہوگا جب یورپی یونین میں کسی سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔

یورپین ڈیجیٹل کمشنر Thierry Breton نے بتایا کہ ٹک ٹاک لائٹ کی جانب سے صارفین کو ویڈیوز دیکھنے پر انعامات دیے جاتے ہیں، مگر یہ سروس نقصان دہ ہے۔

کمیشن کے مطابق اگر ٹک ٹاک نے اطمینان بخش جواب نہ دیا تو پھر کارروائی کی جائے گی کیونکہ اس سے صارفین کی ذہنی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹک ٹاک لائٹ ایپ اپریل 2024 میں فرانس اور اسپین میں متعارف کرائی گئی تھی۔

Thierry Breton کے مطابق ٹک ٹاک کو یورپ میں کروڑوں بچے استعمال کرتے ہیں اور کمیشن کی جانب سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹک ٹاک کی مرکزی ایپ صارفین کو تفریح اور آُپس میں جڑنے کا احساس فراہم کرتی ہے مگر اس سے بچوں میں انزائٹی، ڈپریشن اور دیگر مسائل کے خطرات بھی بڑھتے ہیں۔

ٹک ٹاک کو گزشتہ ہفتے لائٹ ایپ کے حوالے سے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا تاکہ وہ اس سے لاحق خطرات کے بارے میں تجزیہ پیش کر سکے۔

اب یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔

کمیشن کے مطابق ٹک ٹاک کے خلاف پہلے ہی ایک کیس چل رہا ہے مگر اس دوران ہی کمپنی نے ٹک ٹاک لائٹ کو متعارف کرایا، جس میں ویڈیوز دیکھنے کے عوض مالی مراعات دینے کی پیشکش کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کا زیادہ سے زیادہ وقت فون کے سامنے گزرے۔

ٹک ٹاک کے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ٹک ٹاک لائٹ کے انعامی پروگرام کو معطل کرنے سمیت ڈی ایس اے کے تحت دیگر اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ ہم اس فیصلے پر مایوس ہیں، ٹک ٹاک کا انعامی پروگرام 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے دستیاب نہیں، جبکہ اس میں روزانہ ویڈیوز دیکھنے کی ایک حد طے کی گئی ہے، ہم اس حوالے سے کمیشن کے ساتھ تبادلہ خیال جاری رکھیں گے۔

یورپی انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ایوان نمائندگان میں ایک بل کی منظوری دی گئی۔

اس بل میں کہا گیا ہے کہ اگر ٹک ٹاک کی سرپرست چینی کمپنی کی جانب سے ایپ کو ایک سال کے اندر کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کیا جاتا تو اس پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے پابندی یا جبری فروخت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TAGGED:Featuredایوان نمائندگان میں ایک بل کی منظوری دی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملائیشیا میں نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا کر تباہ، 10 افراد ہلاک
Next Article 2300 لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر حل نہیں ہوسکتا، وزرا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

دنیا میں صنفی مساوات میں مزید3 صدیاں لگیں گی؛ انتونیو گوتیرس

جنیوا (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کے حقوق کے حوالے…

March 7, 2023
پاکستان

آڈیو لیکس تحقیقات:کمیشن کسی جج کیخلاف کوئی کارروائی کر رہا ہے نہ کریگا: جسٹس فائز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا، جسٹس…

May 22, 2023
پاکستان

قصور میں ایک اور معصوم بچی اغوا کے بعد قتل

قصور (ویب ڈیسک): قصور میں ایک اور بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ…

February 2, 2023
دنیا

او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کا غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا…

November 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?