Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج انہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم کا تاجر برادری سے خطاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج انہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم کا تاجر برادری سے خطاب
پاکستان

جن ممالک کو بوجھ سمجھ کر کاندھے سے اتارا، آج انہیں دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، وزیراعظم کا تاجر برادری سے خطاب

Published April 24, 2024
Tags: Featured آپ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اپنے کاندھے سے اتار دیا ان کو دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں جن ممالک کو ہم نے بوجھ سمجھ کر کراچی میں کاروباری برداری سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن ممالک کو ہم نے بوجھ سمجھ کر اپنے کاندھے سے اتار دیا تھا، آج ہم ان کو دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، ہمیں اپنی برآمدی صنعت کو مضبوط اور اگلے 5 سال میں برآمدات کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔کراچی میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی کیونکہ آپ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد نئی حکومت آئی ہے، سندھ پیپلز پارٹی ہے، وفاق اور بلوچستان میں اتحادی حکومت ہے، پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہے، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حمایت یافتہ حکومت ہے، ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کس کی حکومت کہاں ہے، ہمیں اس سے غرض ہونی چاہیے کہ ہمیں اپنی ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ہم اکٹھے ہو جائیں، اپنی توانائیاں اکٹھی کریں اور اپنے قابل اذہان کو اکٹھا کر کے سمجھیں کہ مسائل کیا ہیں اور انہیں کیسے حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سے بطور وزیراعظم نہیں بلکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بات کررہا ہوں تاکہ میں آپ کے مشوروں سے اچھی پالیسیاں بنا سکیں اور پاکستان کے لیے دن رات محنت کریں، ہمیں ضرورت ہے کہ برآمدی صنعت کو مضبوط کریں اور تہیہ کریں کہ اگلے 5سال میں برآمدات کو دگنا کریں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کریں، زراعت میں انقلاب لے کر آئیں اور اپنے مثبت پہلوؤں کو استعمال کرتے ہوئے اس ملک کو اقوام عالم میں اس کا جائز مقام دلائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے، عصر حاضر کی تاریخ میں بہت مثالیں موجود ہیں، آپ دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ہمیں آج آپ کی ضرورت ہے، ہم چاہتے ہیں ہماری حقیقی صنعتی اور زرعی ترقی ہو، پاکستان کے اندر ہمارے برآمدات دوگنی ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک کو ہم نے بوجھ سمجھ کر اپنے کاندھے سے اتار دیا تھا، آج دیکھیں وہ بوجھ کہاں کہاں چلا گیا اور ہم ان کو دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیں، یہ عظیم ملک بہت قربانیوں سے بنا ہے اور اب تہیہ کریں کہ پاکستان کو بنانا ہے تو آپ کی بصیرت اور اجتماعی محنت سے یہ ضرور بنے گا۔

TAGGED:Featuredآپ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیںاپنے کاندھے سے اتار دیاان کو دیکھ کر شرمسار ہوتے ہیںجن ممالک کو ہم نے بوجھ سمجھ کرکراچی میں کاروباری برداری سے خطابوزیراعظم شہباز شریف
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان، سرپرائز متوقع
Next Article ہمایوں سعید اور صبور علی کی بوسہ دیتے ہوئےویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین نےعمل کو گھٹیا قرار دیدیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، اے ایس آئی بھی شہید

لاڑکانہ (ویب ڈیسک): لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی…

February 11, 2024
پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا

مظفرآباد (ویب ڈیسک): آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔آزادکشمیر ہائی کورٹ…

April 11, 2023
پاکستان

بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پارٹی قیادت کو وارننگ

پشاور(ویب ڈیسک): بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ…

November 18, 2024
پاکستانکاروبار

90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں درپیش 90…

October 13, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?