Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ جمعرات کو ڈھاکہ اجلاس میں ہوگا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ جمعرات کو ڈھاکہ اجلاس میں ہوگا
کھیل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں، فیصلہ جمعرات کو ڈھاکہ اجلاس میں ہوگا

Published July 22, 2025
Tags: Featured ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا بھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروف پاکستان کو سوا ارب روپے کابھاری مالی خسارہ
Share
SHARE

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروف ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہو ، اس طرح پاکستان کو سوا ارب روپے کابھاری مالی خسارہ ہوسکتا ہے۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل صدر کی حیثیت سے ناکام بنایا جائے، سری لنکا اور افغانستان بھی بھارتی لابی میں شامل ہوکرپاکستان مخالف سازشوں میں متحرک ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین ہیں اس لئے بھارت مسلسل کوشش کررہا ہے کہ پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو مالی نقصان پہنچائے، ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مستقبل طے کرنے کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔

بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے لیکن ڈھاکا کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، بھارت کو اجلاس میں ٹورنامنٹ کا شیڈول اور ملک کا اعلان کرنا ہے، بھارت اجلاس کو ڈھاکا میں کرانے کی مخالفت کررہا ہے، ایشین کرکٹ کونسل کےآئین کے مطابق اے سی سی اجلاس میں کورم پورا ہونے کے لیے کم ازکم 3 ٹیسٹ کھیلنے والے ممبرز ملک کی شرکت ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساتھ، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکا میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں ، آئین کے مطابق کم از کم 10 مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے، اجلاس میں 10 رکن ملکوں کی شرکت بھی مشکل ہے ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

ہفتے کو محسن نقوی نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے سکیورٹی صورتحال پر کابل کا دورہ کیا لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ محسن نقوی نے افغانستان سےڈھاکا میں ایشیا کپ میٹنگ پر حمایت مانگی ہے، افغانستان کئی سالوں سے کرکٹ میں بھارت کی لابی میں شامل ہے، افغانستان کا ہوم گراؤنڈ بھی بھارت کا شہر ڈھرا دون رہ چکا ہے افغان کرکٹ بورڈنے اجلاس پر بھی بھارت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہوئی ہے۔

اے سی سی اجلاس اب جیوپولیٹیکل ایشو کی صورت اختیار کر چکا ہے، اجلاس ڈھاکا سے منتقل نہ ہونے پر بھارت ایشیاکپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے، ایشیا کپ پر فیصلہ اب ڈھاکا کے اجلاس میں ہونا ہے، چیئرمین محسن نقوی نے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر اور اپنےایڈوائزر سلمان نصیر کوایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹوبورڈممبر ز میں نامزد کیا ہے۔

سلمان نصیر اجلاس کے حوالے سےپی سی بی کے نمائندہ کے طور پر اس وقت ڈھاکا میں ہیں، سلمان نصیر اے سی سی کے اجلاس سمیت دیگر امور کی نگرانی کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اگر اس سال ایشیا کپ نہ ہوا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔

پی سی بی ترجمان نے بھارتی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی پراپیگنڈے کا جواب نہیں دیتے ، ایک ہفتہ پہلے بھارتی وزیر کھیل نے کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرسکتی ہے، بھارتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ایشیا کپ اور دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس سے تقریباً 8.8 ارب روپے (264 کروڑ بھارتی روپے)آمدنی متوقع ہے۔

پاکستان کوایشیا کپ سے 1.16ارب روپے ( 34.8 کروڑبھارتی روپے )کی آمدنی کی توقع ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ درحقیقت، بورڈ کے ایک معتبر ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے اس مالی سال کے دوران آئی سی سی سے اپنے حصے کے طور پر 25.9ملین امریکی ڈالر (تقریبا ساڑھے سات ارب روپے) مختص کیے ہیں، ان پیسوں کو پی سی بی کے سالانہ اخراجات کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر ایسوسی ایٹ ممبر بورڈز ڈھاکہ کا سفر نہ کرنے پر بضد تھے، بھارت اپنا نمائندہ بھارت بھیجنے پر رضامند نہیں ہےاور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کرنا چاہتا ہے۔

3 دن پہلے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت نے پاکستان چیمپئن ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیاتھا جس کی وجہ سے منتظمین نے میچ منسوخ کر دیاتھا اس میچ کا نہ ہونے سے بھارتی بورڈ کےموڈ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

TAGGED:Featuredایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہوگابھارتی کرکٹ بورڈ مسلسل سازشوں میں مصروفپاکستان کو سوا ارب روپے کابھاری مالی خسارہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل سے تعلقات ختم کرو،مراکش میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
Next Article بابوسر ٹاپ لینڈ سلائیڈنگ،سیلابی ریلےسےخوفناک تباہی، 3 سیاح جاں بحق، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

‘تمام فیصلوں پر نظرثانی ہوگی،نگران حکومت ایسا کوئی کام نہیں کر سکتی جس کا اسے اختیار نہ ہو’

کراچی(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی کابینہ کے تمام فیصلوں پر نظر ثانی…

March 8, 2024
کھیل

گلیڈی ایٹرز کا 4 وکٹوں کے نقصان پرزلمی کو 155 رنز کا ہدف

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز…

February 20, 2023
انٹرٹینمنٹ

بیٹے کی شادی: سنی دیول اور دھرمیندرا کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جس میں…

June 17, 2023
پاکستان

ڈی آر او کیماڑی میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں قائم ضلعی ریٹرننگ آفس میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہنگامہ…

January 18, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?