Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈی آر او کیماڑی میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈی آر او کیماڑی میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم
پاکستان

ڈی آر او کیماڑی میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم

Published January 18, 2023
Tags: Featured پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان ضلعی ریٹرننگ آفس میں کیماڑی میں ہنگامہ آرائی
Share
SHARE

شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں قائم ضلعی ریٹرننگ آفس میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے کارکنان کے ساتھ کیماڑی کے ڈی آر او آفس پر دھرنا دیا ہوا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ ہمیں فارم گیارہ اور بارہ دیے جائیں، مظاہرین کا یہ بھی الزام ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر نتائج تبدیل کررہا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کراچی کے صدر بلال غفار کے ہمراہ کیماڑی ڈی آر او آفس پہنچے، اس دوران پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پھر دونوں جانب سے لاٹھیوں، ڈنڈوں، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

مشتعل مظاہرین نے ڈی آر او آفس پر بھی پتھراؤ کیا جس کے باعث دفتر کے شیشے اور دروازے کو بھی نقصان پہنچا۔

دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پتھراؤ بھی کیے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس خاموش تماشائی بن کر کھڑی رہی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے رہنماؤں کو حصار میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے علی زیدی اور بلال غفار پر حملہ کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان پر حملہ کیا گیا اور علی زیدی نے آکر پی ٹی آئی کارکنان کو مشتعل کیا۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ علی زیدی بھگدڑ کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے جبکہ 8 کارکنان کو زیادہ چوٹیں آئیں ہیں۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کے پتھراؤ کی زد میں میڈیا نمائندگان بھی آئے اور ایک نجی چینل کا رپورٹر زخمی بھی ہوا، جسے قریب میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اُدھر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم نے ہم پر منصوبہ بندی کے ساتھ سندھ پولیس کی سربراہی میں حملہ کیا اور دھاوا بولا۔

الیکشن کمیشن کا نوٹس، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

اُدھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں ڈی آر او کے آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت جاری کردی۔

پی ٹی آئی کا ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے شہر بھر سے تمام کارکنان کو رات 8 بجے تک ڈی سی کیماڑی کے دفتر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں سندھ حکومت کے سرکاری مشنری کے استعمال کیخلاف دھرنا دے گی اور ہم اپنا مینڈیٹ کسی کو چھیننے نہیں دیں گے۔

ڈی سی کیماڑی آفس میں صورت حال کشیدہ ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ڈی آر او کیماڑی آفس پہنچ کر دونوں جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔

TAGGED:Featuredپیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنانضلعی ریٹرننگ آفس میںکیماڑی میںہنگامہ آرائی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا بھر کےمصور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئرکے خلاف متحد
Next Article پی ٹی آئی شکست کے بعد ہوش کھو بیٹھی ہے، شرجیل میمن
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ پارلیمنٹ…

February 8, 2023
پاکستانکاروبار

پاکستان کا قرض ملکی جی ڈی پی کا 73 فیصد ہے؛ آئی ایم ایف اسیسمنٹ رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ رپورٹ میں پاکستان کے ترقیاتی…

November 19, 2023
پاکستان

پتلی تماشہ کی نئی قسط:عمران خان قومی اسمبلی میں واپس جانےکو تیار

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا۔عمران…

January 16, 2023
کھیل

بھارت نے ICC ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): بھارت نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے نمبر ون پوزیشن چھین لی۔گزشتہ روز…

September 23, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?