Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
پاکستان

ٹیریان کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Published June 15, 2024
Tags: Featured اس میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان ابتدائی طور پر اپنے اٹارنی کے توسط سے کارروائی میں شامل ہوئے لیکن جب اینا لوئیسا (سیتا) وائٹ لارڈ گورڈن وائٹ کی بیٹی تھی جنہوں نے ایک بڑے صنعتی گروپ ہینسن پی ایل سی کی امریکی شاخ کی سربراہی کی۔ درخواست میں ان حالات کا بھی ذکر کیا گیا تھا جن میں ٹیریان جیڈ کی تحویل جمائما کو دی گئی تھی۔
Share
SHARE

(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کےخلاف ٹیریان کیس میں نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔عمران خان کےخلاف نااہلی درخواست خارج کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی، شہری محمد ساجد نےاپنے وکیل رفعت حسین کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں عمران خان، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور حکومت کو فریق بنایا ہے۔

اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 مئی 2024کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں بیان کیاگیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو دستاویزات میں ظاہر نہیں کیا، انہوں نے جھوٹا بیانِ حلفی جمع کروایا، ولدیت کیلیفورنیا کی عدالت نے ثابت کی۔

اس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو دلائل مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا، ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس سے قبل کیس کو سنا، فیصلہ محفوظ کیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا، دو ججز نے اپنا فیصلہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کروایا، دو ججز کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، 3 رکنی بینچ دو ایک سے فیصلہ کر سکتا ہے۔

اس میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل منظور کی جائے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی کی درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف دائر درخواست کو نا قابل سماعت قرار دے دیا تھا۔

شہری محمد ساجد نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کو نااہل کرنے کی استدعا کر رکھی تھی، درخواست گزار کے وکیل کے طور پر پیش ہونے والے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی جانب سے 18 نومبر 2004 کے ڈیکلیریشن پر مشتمل اضافی دستاویز پیش کی تھی۔

اس ڈیکلیریشن میں کہا گیا تھا کہ میں نے یہ ڈیکلیریشن ٹیریان جیڈ خان وائٹ کی درخواست کی حمایت میں کیا جس میں اپیل کی گئی کہ کیرولین وائٹ (ٹیریان کی والدہ اینا لوئیسا سیتا وائٹ کی بہن) کو ٹیریان کا سرپرست مقرر کیا جائے۔

ڈیکلیریشن میں مزید کہا گیا تھا کہ جمائما خان نے ٹیریان جیڈ کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دینے سے انکار کردیا تھا اور سرپرستی کے لیے کیرولین وائٹ کا نام تجویز کیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ یہ ٹیریان کے بہترین مفاد اور خواہش کے مطابق ہے۔

اینا لوئیسا (سیتا) وائٹ لارڈ گورڈن وائٹ کی بیٹی تھی جنہوں نے ایک بڑے صنعتی گروپ ہینسن پی ایل سی کی امریکی شاخ کی سربراہی کی۔

درخواست گزار ساجد محمود نے الزام لگایا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے سیتا وائٹ سے شادی نہیں کی کیونکہ اس کے ’نسل پرست‘ والد نے مدعا علیہ (عمران خان) کو دوٹوک انداز میں کہہ دیا تھا کہ اگر انہوں نے سیتا وائٹ سے شادی کی تو ان دونوں کو اس کی دولت میں سے ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔

اس میں کہا گیاکہ اس کے بعد ہی عمران خان کی ملاقات ایک اور امیر خاتون جمائما سے ہوئی اور بہت ہی کم عرصے میں ان سے شادی کرلی۔

درخواست میں ان حالات کا بھی ذکر کیا گیا تھا جن میں ٹیریان جیڈ کی تحویل جمائما کو دی گئی تھی۔

اس میں کہا گیا تھا کہ اینا لوئسیا وائٹ نے 27 فروری 2004 کی اپنی وصیت میں جمائما خان کو اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ خان وائٹ کا سرپرست نامزد کیا تھا، بعد ازاں اسی برس 13 مئی کو سیتا وائٹ کا انتقال ہوگیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جمائما گولڈ اسمتھ 1995 سے 2004 تک عمران خان کی شریک حیات تھیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ چھپائے گئے حقائق کی تصدیق کیلیفورنیا کی ایک عدالت کی جانب کیے گئے فیصلے سے ہوئی جہاں یہ کہا گیا کہ مدعا علیہ (عمران خان) ٹیریان جیڈ کے والد ہیں۔

اس میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان ابتدائی طور پر اپنے اٹارنی کے توسط سے کارروائی میں شامل ہوئے لیکن جب انہیں خون ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا تو وہ کیس کی پیروی سے پیچھے ہٹ گئے۔

پٹیشن میں الزام لگایا گیا تھا کہ بعد میں جب سیتا وائٹ کی بہن کیرولین وائٹ نے عدالت سے کہا تھا کہ اسے ٹیریان کا سرپرست مقرر کیا جائے تو انہوں نے عدالت میں ڈیکلیریشن جمع کرایا۔

TAGGED:Featuredاس میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان ابتدائی طور پر اپنے اٹارنی کے توسط سے کارروائی میں شامل ہوئے لیکن جباینا لوئیسا (سیتا) وائٹ لارڈ گورڈن وائٹ کی بیٹی تھی جنہوں نے ایک بڑے صنعتی گروپ ہینسن پی ایل سی کی امریکی شاخ کی سربراہی کی۔درخواست میں ان حالات کا بھی ذکر کیا گیا تھا جن میں ٹیریان جیڈ کی تحویل جمائما کو دی گئی تھی۔
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کریئٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس مارکیٹ 52 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، ایس اینڈ پی
Next Article ملک نے آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑیگا: وزیر خزانہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

بجلی کے مہنگے بل ناقابل برداشت ہیں،عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا ہمارا بڑا امتحان ہے؛ نواز شریف

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ بجلی کے مہنگے بل عوام…

August 16, 2024
پاکستان

پارٹی کو آگے بڑھانے کیلئے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے: رؤف حسن

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین…

November 29, 2024
پاکستان

خوراک کا ضیاع غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے، تدارک کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خوراک کے ضیاع اور فضلے میں کمی سے متعلق آگاہی…

September 29, 2025
پاکستانتازہ ترین

حکومت کی عوام پر مہنگائی کی بمباری: پیٹرول 22 روپے مزید مہنگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت…

February 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?