Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع
پاکستانکاروبار

وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

Published June 12, 2024
Tags: 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ Featured آئندہ مالی سال 25-2024 وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے 18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کرے گی۔وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور آج شام وفاقی کابینہ بجٹ کی حتمی منظوری دے گی جس کے بعد وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سالانہ وفاقی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں موجودہ اتحادی حکومت کا یہ پہلا وفاقی بجٹ ہے، وفاقی حکومت اندرونی اور بیرونی سطح پر درپیش چیلنجز کے درمیان اپنا پہلا بجٹ پیش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بدھ کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے جبکہ اسی وقت بجٹ دستاویزات ایوان بالا میں بھی پیش کی جائیں گی۔

نئے مالی سال کیلئے ایف بی آر کے محصولات کا ہدف 12 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے اور وفاق اور صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 3.792 ٹریلین روپے رکھنے کا امکان ہے جس سے مجموعی قومی پیداوار کی شرح میں اضافہ ممکن ہو سکے گا جو جاری مالی سال کے دوران 2.4 فیصد رہا۔

نئے مالی سال میں مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کا ہدف 3.6 فیصد سے زائد جبکہ وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1221 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 12 ہزار970 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ قرض اور سود ادائیگیوں پر 9 ہزار 700 ارب روپے تک خرچ کئے جانے کا تخمینہ ہے۔

وفاقی بجٹ کا خسارہ ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے، بجٹ میں وفاق کی آمدن کا تخمینہ 15 ہزار 424 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

وفاقی بجٹ میں ٹیکس آمدن کا تخمینہ 13 ہزار 320 ارب روپےلگایاگیاہے، براہ راست ٹیکسوں کا حجم 5 ہزار 291 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ نان ٹیکس آمدن کا تخمینہ 2103 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 296 ارب وصولی کا اندازہ لگایا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1080 ارب روپے آمدنی کا اندازہ ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال مرکزی بینک کے منافع کی مد میں 11 سو ارب ‏روپے اکٹھے ہونےکا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ برس مجموعی اخراجات کا تخمینہ 24 ہزار 710 ارب روپے لگایا گیا ہے اور جاری اخراجات کے لئے 22 ہزار 37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں دفاع کے لئے 1252 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ صوبائی و وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 3 ہزار595 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا حجم ایک ہزار 509 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 7 ہزار ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن بل کا تخمینہ 960 ارب تک ہونے کا امکان ہے جبکہ بی آئی ایس پی کو 593 ارب روپے کا بجٹ فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

TAGGED:18 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کا وفاقی بجٹFeaturedآئندہ مالی سال 25-2024وزارت خزانہ نے بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے دی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کوشامل ہونے کی دعوت
Next Article پاکستانی گانے چرا کر سپرہٹ فلم عاشقی میں شامل کیے؛میوزک ڈائریکٹر للیت پنڈت کا 34 سال بعد اعتراف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنےکیلئے 8 اگست کی ڈیڈلائن دیدی

واشنگتن(ویب ڈیسک ):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین سے جنگ ختم کرنے کےلیے 8 اگست کی ڈیڈلائن دے…

August 1, 2025
انٹرٹینمنٹ

’مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے‘ کی شوٹنگ کے دوران حمل ضائع ہوگیا تھا، رانی مکھرجی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی…

August 11, 2023
دنیا

یوکرین:جوبائیڈن کاغیر اعلانیہ دورہ،500 ملین ڈالرکی فوجی امدادکااعلان

کیف (ویب ڈیسک): امریکی صدر جوبائیڈن یوکرین کے دارالحکومت کیف کے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی…

February 20, 2023
پاکستانتازہ ترین

غیر قانونی لوگ رضاکارانہ طور پر نہ گئے تو منظم کارروائیاں ہونگی: آئی جی سندھ

کراچی (ویب ڈیسک): آئی جی سندھ رفعت مختار نے کہا ہےکہ غیر قانونی طور پر رہنے والے رضاکارانہ طور پر…

October 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?