Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وفاقی حکومت کا پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے سے اظہار لاتعلقی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وفاقی حکومت کا پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے سے اظہار لاتعلقی
پاکستان

وفاقی حکومت کا پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے سے اظہار لاتعلقی

Published April 29, 2023
Tags: Featured آپریشن کا میڈیا خبروں کے بعد علم ہوا چھاپے کا مجھے علم نہیں تھا؛ رانا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزرا نے واضح کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر ہونے والی کارروائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کے گھر میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پولیس کے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ کارروائی وفاقی حکومت نے نہیں بلکہ پنجاب کی نگراں حکومت نے کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر دھاوے اور چادر چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے، تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر حملے سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، یہ کاروائی نگران پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے ما مجھے علم نہیں تھا، پولیس کو اُن کے گھر میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا، آپریشن کا میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے بعد علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی کا دروزہ توڑ کر گھر میں داخل ہونے کی اجازت کوئی قانون نہیں دیتا، پرویز الہیٰ کو اگر گرفتار کرنا تھا تو انہیں آزادانہ نقل و حرکت کے وقت بھی کیا جاسکتا تھا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیں، اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن کروائیں گے کیونکہ اپوزیشن نے بھی ایک ہی دن الیکشن کی تائید کی ہے۔

TAGGED:Featuredآپریشن کا میڈیا خبروں کے بعد علم ہواچھاپے کا مجھے علم نہیں تھا؛ رانا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article SIUT: پہلی اوپن ہارٹ سرجری، 5 سالہ بچی کا دل کے سوراخ کا کامیاب آپریشن
Next Article ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر فراڈ کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے: ڈاکٹر قادر مگسی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

‘فلسطین آزاد کرو’، اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج، مظاہرین وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک): غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیابھر میں احتجاج کیے جا رہے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف واشنگٹن…

January 14, 2024
پاکستان

آٹا بحران:سکھر میں سستے آٹے کا اسٹال لوٹ لیا گیا

سکھر (نجات نیوز) سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے سستے آٹے کے سٹال…

January 8, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

میٹا کے مالک مارک زکربرگ 2024 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے فرد بن گئے

نیو یارک (ٹیک ڈیسک): میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ 2024 کے دوران دنیا میں اب…

August 11, 2024
پاکستانتازہ ترین

الیکشن میں تاخیر کے اثرات تباہ کن ہوں گے، رضا ربانی

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کے…

July 31, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?