اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد گلوبل ہیلتھ چارٹر کی تیاری ہے تاکہ مستقبل میں کورونا جیسی وبا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو بہتر تیار کیا جائے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ 10 جنوری سے شروع ہونے والے 2 روزہ اجلاس میں 34 ممالک کے وزرا صحت سمیت 70 ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔