کراچی (ویب ڈیسک) سمندری طوفان بپرجوائے خوف کے بادل منڈلا کر چلتا بنا، طوفان کراچی، مکلی، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش ہی برسا سکا تاہم تیز ہواؤں اور آندھی نے ہفتوں سے جاری شدید گرمی بھگادی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان میں آج اورکل بارش اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سمندری طوفان بپر جوائے نے انڈین گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کر لیا ہے، جو کیٹی بندر سے 125 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔ طوفان پہلے کمزور ہو کر سائیکلونک طوفان اور پھر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہو نے کی توقع ہے۔#NEOCNDMAPAK
Source: Windy pic.twitter.com/s09eubpdnr
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) June 16, 2023
محکمہ موسمیات کابتانا ہےکہ کیٹی بندر کے ساحل پر 6 سے 8 فٹ تک لہریں بلند ہوسکتی ہیں جب کہ لہروں کی اونچائی 2 سے ڈھائی میٹر بلند ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 جون کو ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر میں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ 17 جون کو میرپورخاص اور عمرکوٹ میں بھی تیز اور کہیں شدید بارش کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی گجرات کی ساحلی پٹی پر لینڈ فال مکمل کرلیا ہے، طوفان کیٹی بندر سے 125 کلو میٹر جنوب اور جنوب مغرب میں ہے، طوفان پہلے کمزور ہوکر سائیکلونک طوفان اور پھر آج شام تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔