Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بھارتی نوعمر لڑکی نےمسلسل 5 دن تک رقص کا عالمی ریکارڈقائم کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > بھارتی نوعمر لڑکی نےمسلسل 5 دن تک رقص کا عالمی ریکارڈقائم کرلیا
دلچسپ و عجیبویڈیوز

بھارتی نوعمر لڑکی نےمسلسل 5 دن تک رقص کا عالمی ریکارڈقائم کرلیا

Published June 15, 2023
Tags: 3 جون کی دوپہر تک جاری رہا Featured سروشتی نے 29 مئی کی صبح کو رقص کرنا شروع کیا
Share
SHARE

نیو دہلی (ویب ڈیسک): بھارت کے 16 سالہ لڑکی سروشتی سدھیر نے مسلسل 5 دن رقص کرکے طویل ترین ڈانس میراتھن کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی طالبہ کا ڈانس میراتھون اُن کے اپنے کالج کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’سروشتی رقص کے دوران بہت تھک گئی تھی، لیکن ان کے والدین ہر وقت ان کے ساتھ موجود تھے، رقص کے دوران ان کے چہرے پر پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ وہ تازہ دم رہے۔ ’

نو عمر بھارتی طالبہ سروشتی نے 29 مئی کی صبح کو رقص کرنا شروع کیا اور مسلسل 127 گھنٹے 3 جون کی دوپہر تک جاری رہا۔

جیسے ہی رقص کرنے کا وقت ختم ہوا وہ پورا دن سوتی رہی۔

اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے رقص کا ایک مخصوص اسٹائل اور معیار منتخب کیا گیا تھا۔

سروشتی نے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے بھارتی کلاسیکل رقص ’کتھک‘ کا انتخاب کیا۔

سروشتی کا کہنا تھا کہ اس رقص کے ذریعے بھارت کی نمائندگی کرنا ان کا خواب تھا، جو آج پورا ہوچکا ہے، ’میں اپنی ہندوستانی ثقافت کو فروغ دینا چاہتی تھی‘۔

سروشتی کا کہنا ہے کہ اس تکنیک کی مدد سے انہوں نے 5 دنوں تک نیند پر قابو پالیا تھا۔

بڑا ریکارڈ اپنے نام کرنے کرنے کے لیے سروشتی نے سخت تربیت حاصل کی۔

سروشتی کہتی ہیں کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے سے قبل 15 ماہ تک سخت تربیت حاصل کی، اس دوران وہ 4 گھنٹے مراقبہ (meditation) کرتی، 6 گھنٹے رقص کرتی، اور 3 گھنٹے کی دیگر ورزش کرتی تھیں۔

اس کے علاوہ روانہ رات 10 بجے سو تی اور روزانہ صبح 3 بجے اٹھتی تھی، ہر رات تقریباً 5 گھنٹے کی نیند پوری کرتی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سروشتی نے تیاری کے دوران پہلے ہی گھر پر 126 گھنٹے کی دو ڈانس میراتھن کی پریکٹس کرچکی تھی، تاکہ اصل مقابلے والے دن وہ یہ کارنامہ سرانجام دے سکے۔

اس سے قبل نیپال سے تعلق رکھنے والی رقاصہ بندنا نیپال نے 2018 میں 126 گھنٹے بغیر رُکے رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

بھارتی طالبہ نے اپنے آپ کو تازہ دم اور چاقوچوبند رکھنےکے لیے کافی، چاکلیٹ اور ناریل کا پانی بھی پیا تھا۔

سروشتی کہتی ہیں کہ ’رقص کے دوران مجھے لگا کہ میرا جسم حرکت کرنے کے قابل نہیں رہا، مجھے لگا میرا جسم جم گیا ہے، اور شدید تکلیف میں تھی، لیکن میرا دماغ میرے مقصد پر قائم تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ سخت تربیت کی وجہ سے میں اپنے دماغ اور جسم میں ہونے والی تبدیلیوں سے واقف تھی اس لیے میں آخر تک پرسکون تھی۔

TAGGED:3 جون کی دوپہر تک جاری رہاFeaturedسروشتی نے 29 مئی کی صبح کو رقص کرنا شروع کیا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article شادی کیلئے دباؤ لڑکی کے گھر سے بھاگنے کی بڑی وجہ ہے، حرا سومرو
Next Article بپرجوائے کا زور ٹوٹ گیا، ساحلی علاقوں میں دو دن بارش کا امکان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ویلنٹائن ڈے :شہید بشیر قریشی کے مزار پر”سندھ سے محبت کا پروگرام

رتو دیرو (ویب ڈیسک):ویلنٹائن ڈے کوجسقم کی جانب سے رتو دیرو میں سابقہ چیئرمین شہید بشیر خان قریشی کے مزار…

February 15, 2023
دلچسپ و عجیب

امریکا:ڈیری فارم میں میتھین گیس سے آتشزدگی،دھماکے،18ہزارگائیں ہلاک

واشنگٹن ڈی سی (ویب ڈیسک): امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں۔برطانوی…

April 14, 2023
پاکستان

دشمن عناصر کی تمام مذموم کوششیں ناکام بنا دیںگے؛ آرمی چیف

پشاور (ویب ڈیسک): آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے کورہیڈکوارٹرزپشاور کادورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی…

May 13, 2023
دنیا

چین میں اسلامی ممالک کے وزرا کا اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

بیجنگ (ویب ڈیسک): سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔عرب…

November 20, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?