کراچی (اسپورٹس ڈیسک): انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔انگلش کرکٹر اور سابق کپتان این مورگن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
مورگن نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میرے خیال میں کھیل سے الگ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔
انگلش کرکٹر این مورگن نے 2006 میں ون ڈے کیرئیر کا آغاز کیا اور انہوں نے 248 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7701 رنز بنائے جب کہ 115 ٹی ٹوئنٹی میں 2458 رنز جوڑے اور ٹیسٹ کیرئیر میں انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 700 رنز اسکور کیے۔