(ویب ڈٰیسک): کراچی / لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت ملک بھر میں حماس رہنما یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، لاہور اور کراچی پریس کلب کے باہر غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے غائبانہ نماز جنازہ میں مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں پرجوش نعرے بھی لگائے۔