Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے اور انکے قتل کےفتوے پرسخت ایکشن کا اعلان، دھمکی پرتحریک لبیک کے نائب پر مقدمہ درج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے اور انکے قتل کےفتوے پرسخت ایکشن کا اعلان، دھمکی پرتحریک لبیک کے نائب پر مقدمہ درج
پاکستان

حکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے اور انکے قتل کےفتوے پرسخت ایکشن کا اعلان، دھمکی پرتحریک لبیک کے نائب پر مقدمہ درج

Published July 29, 2024
Tags: Featured تحریک لبیک کے نائب امیر پر مقدمہ درج جسٹس پاکستان کے خلاف قتل کے فتوے حکومت نے سخت ایکشن لینے کا اعلان شرانگیزی کی اجازت نہیں مذہب کے نام پر خون خرابے کی کوشش
Share
SHARE

اسلام آباد-لاہور (ویب ڈیسک): حکومت نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف قتل کے فتوے پر سخت ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا احسن اقبال اور خواجہ آصف نے کہا کہ چیف جسٹس کے قتل کے فتوے دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو اس طرح کی شرانگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر خون خرابے کی کوشش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنے فیصلے کی وضاحت کرچکی ہے مگر پھر بھی پروپیگنڈا جاری ہے، ریاست کسی طور پر قتل کے فتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاسی اور دیگر مفادات کےلیے سوشل میڈیا پر عوام کو قتل پر اکسانے والی پوسٹ لگائی جارہی ہیں، ریاست اس کے اوپر ایکشن لے گی اور قانون پوری قوت سے حرکت میں آئیگا، قاضی فائز عیسیٰ کو کئی سالوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور یہ عدلیہ میں حق کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس کے قتل کے متعلق بات کرنا پاکستان کے آئین اور دین سے بغاوت ہے، چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طبقے کو 2017 میں سیاسی ایجنڈے کے تحت کھڑا کیا گیا، قانون موجود ہے تو کسی فرد کو فتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں، سزا و جزا کا اختیار صرف عدلیہ کے پاس ہوتاہے، کسی شخص ، کسی جتھے یا گروہ کو حق حاصل نہیں کہ کسی کےایمان کا فیصلہ کرے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جید علماء سے درخواست ہے کہ آگے بڑھیں اور لوگوں کی رہنمائی کریں، غیر آئینی غیر اسلامی اقدامات کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے، کس قسم کا زہر اور نفرت یہ گھولتے ہیں کہ ایک نوجوان نےمجھےگولی کانشانہ بنایا، اگر پاکستان میں کوئی اقلیت خود کو غیرمحفوظ سمجھے تو یہ نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹی ایل پی کے 1500 کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

لاہور پولیس نے مقدمہ ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا۔

TAGGED:Featuredتحریک لبیک کے نائب امیر پر مقدمہ درججسٹس پاکستان کے خلاف قتل کے فتوےحکومت نےسخت ایکشن لینے کا اعلانشرانگیزی کی اجازت نہیںمذہب کے نام پر خون خرابے کی کوشش
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کرکٹ کے بعد اولمپک گیمز میں‌بھی پاکستانیوں کی ناکارہ پرفارمنس، پاکستانی شوٹرز ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے
Next Article آریان خان نے باپ کے مقابلے میں دہلی میں 2 فلور خرید لیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

سائنس و ٹیکنالوجی

وہیل مچھلی تنہائی میں گیت گنگناتی ہے ، آسٹریلوی تحقیق

برسبن (ٹیک ڈیسک): ماہرین نے کہا ہے کہ بالخصوص ہمپ بیک وہیل، جب تنہا ہوتی ہیں تو وہ گیت نما…

February 21, 2023
پاکستانویڈیوز

STP نے ڈیجیٹل مردم شماری کومسترد کردیا،4مارچ کو دھرنے کااعلان

حیدرآباد (ویب ڈیسک): مگسی ہاؤس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی زیر صدارت اجلاس۔اجلاس میں…

March 1, 2023
دنیا

مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں: ٹرمپ کی وارننگ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام اور معاہدات ابراہیمی (Abraham Accords) سے متعلق ایک…

August 7, 2025
پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نیا سوال اٹھایا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو…

May 29, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?