Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جین مت کے پیروکار بھارتی ارب پتی بھنڈاری جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > جین مت کے پیروکار بھارتی ارب پتی بھنڈاری جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی
دلچسپ و عجیبکاروبار

جین مت کے پیروکار بھارتی ارب پتی بھنڈاری جوڑے نے تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی

Published April 16, 2024
Tags: Featured ارب پتی بزنس مین اور اس کی بیوی بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والے بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی جین مت کے پیروکار
Share
SHARE

سورت، گجرات- انڈیا (ویب ڈیسک): بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ارب پتی بزنس مین اور اس کی بیوی نے ناقابل یقین قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلی۔فی زمانہ ہر انسان اپنی اور اپنے اہل خانہ کے بہتر معیار زندگی اور روشن مستقبل کے لیے پیسہ کمانے میں لگا ہوا ہے، ایسے میں کسی ارب پتی کاروباری کا اپنی تمام دولت اور جائیداد عطیہ کرکے دنیا سے کنارہ کش ہو جانا ناقابل یقین بات معلوم ہوتی ہے مگر بھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہ نے یہ قدم اٹھاکر بہت سوں کو حیران کر دیا ہے۔جین مت کے پیروکاراس جوڑے نے فروری میں اپنی تمام دولت، جس کی مالیت دو ارب روپے تھی، عطیہ کردی تھی اور ماہ رواں کے آخر میں وہ باضابطہ طور پر ایک تقریب میں اپنی پچھلی زندگی چھوڑ کر تارک الدنیا ہوجائیں گے۔
بھویش بھنڈاری کا تعلق گجرات کے شہر ہمت نگر سے ہے اور وہ کنسٹرکش کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

ارب پتی کاروباری شخص اور ان کی اہلیہ کی زندگی میں اس انقلابی تبدیلی کا سبب ان کے نوجوان بیٹے اور بیٹی بنے ہیں۔ دو سال قبل اس جوڑے کی انیس سالہ بیٹی اور سولہ سالہ بیٹے نے رہبانیت اختیار کرلی تھی، اور انہی کے اصرار پر بھویش اور ان کی اہلیہ نے بھی عام زندگی ترک کردینے کا مشکل فیصلہ کیا۔

بھویش اور ان کی شریک حیات 22 اپریل کو باضابطہ طور پر رہبانیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد وہ اپنے تمام رشتے داروں سے مکمل طور پر قطع تعلق کرلیں گے اور انہیں اپنے ساتھ کوئی بھی مادّی شے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد وہ تازندگی برہنہ پا رہیں گے اور ان کا گزارہ لوگوں کی دی ہوئی خیرات پر ہوگا۔

دیگر راہبوں کی طرح ان کے جسم پر صرف دو سفید کپڑے، ہاتھ میں کشکول اور ایک سفید جھاڑو ہوگا جسے وہ زمین پر بیٹھنے سے پہلے حشرات کو ہٹانے کے لیے استعمال کریں گے۔

اپنی امارت کے لیے گجرات میں مشہور بھنڈاری خاندان کے دنیا کو تیاگ دینے کے فیصلے پر بہت سے لوگ حیران ہیں، تاہم اپنی تمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرنے والا یہ پہلا خاندان نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔

TAGGED:Featuredارب پتی بزنس مین اور اس کی بیویبھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والےبھویش بھنڈاری اور ان کی اہلیہتمام دولت عطیہ کرکے رہبانیت اختیار کرلیجین مت کے پیروکار
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سلمان خان پرحملہ کرنیوالے ملزمان گرفتار،بشنوئی کے کہنے پر فائرنگ کی؛ ملزمان
Next Article مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،نیپرا میں بجلی 3 روپے مزید بڑھانے کی درخواست
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

شاہ رُخ خان قتل کی دھمکی کیس میں پیشرفت، گرفتار وکیل کے انکشافات سامنے آگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو قتل کی دھمکی دینے والے وکیل نے دوران تفتیش انکشافات…

November 22, 2024
پاکستانکاروبار

بجلی بل پر کوئی ریلیف نہیں ملےگا: “عدم ادائیگی کو بجلی چوری تصور کیا جائے گا” آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): بجلی صارفین کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، نگراں حکومت…

August 28, 2023
پاکستان

ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگردہلاک

ہنگو (ویب ڈیسک): ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی امجد…

July 19, 2025
پاکستان

2029 اور 2030 تک 95 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی: کے الیکٹرک کا عدالت میں جواب

(ویب‌ڈٰیسک): کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق درخواست پر اپنے جواب میں کہا ہےکہ…

July 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?