نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے پرمکمل پابندی عائد کرنے کی درخواست ہندوانتہا تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں بی بی سی کی رپورٹنگ اور دستاویزی فلموں کو ’ بھارت مخالف‘ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
بی بی سی نے وزیراعظم نریندری مودی کے 2002 میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں کردار سے متعلق دستاویزی فلم ’ انڈیا؛ دا مودی کوئسچن‘ نشر کی تھی جس میں حملوں کے دوران اپنے پیاروں کو کھو دینے والے مسلمان خاندانوں کے انٹرویوز شامل تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہندو انتہا پسند تنظیم کے صدر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے بالکل غلط فہمی اور میرٹ کے خلاف قرار دیا۔
عدالت نے درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ ہم مکمل سینسر شپ عائد کردیں۔