Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا کے امیر ترین آدمی کےغریب ترین ہونے کا سفر
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > دنیا کے امیر ترین آدمی کےغریب ترین ہونے کا سفر
دنیا

دنیا کے امیر ترین آدمی کےغریب ترین ہونے کا سفر

Published January 31, 2023
Tags: Featured ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست گوتم اڈانی
Share
SHARE

کراچی (نیوز مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی کافی عرصے بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں اور تنزلی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو بہت جلد ان سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھی چھن جائے گا۔بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق محض 5 دن کے اندر گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کی ذاتی دولت میں 3 کاروباری دنوں کے دوران 34.6 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

اس وقت 84.4 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے حریف مکیش امبانی 82.2 ارب ڈالرز کے ساتھ 12 ویں امیر ترین فرد ہیں۔

اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے اور ان کی مارکیٹ ویلیو میں 68 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔

گوتم اڈانی کی دولت میں تیزی سے کمی کی وجہ ایک امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ کی 25 جنوری کو جاری ہونے والی رپورٹ تھی۔

The Adani Group pledged more shares of its ports arm to lenders, reflecting the growing spotlight on the conglomerate’s liquidity amid a short seller attack that has wiped out $75 billion in market value https://t.co/dpPwPWiIZ6

— Bloomberg (@business) January 31, 2023

اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔

رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

اس رپورٹ پر اڈانی گروپ کی جانب سے 29 جنوری کو 413 صفحات پر مشتمل ردعمل جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے تمام مقامی قوانین پر عمل کیا گیا ہے۔

مگر یہ ردعمل بھی سرمایہ کاروں کو اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص فروخت کرنے سے نہیں روک سکا۔

خیال رہے کہ گوتم اڈانی 2022 میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے افراد میں سے ایک تھے اور ان کے اثاثوں میں 42.2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے سال کا اختتام 119 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھا۔

فرانس کے برنارڈ آرنلٹ اس وقت 189 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں جن کے بعد ایلون مسک 160 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے، جیف بیزوس 124 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے، بل گیٹس 111 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ وارن بفٹ 107 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔

TAGGED:Featuredایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزازدنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرستگوتم اڈانی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اب گوبھی کی صرف کریمی نہیں،دیگررنگوں میں‌بھی کاشت
Next Article اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال بچوں میں بیماری کا باعث
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبسائنس و ٹیکنالوجیویڈیوز

PT5″ سیارہ 2 ماہ تک زمین کے گرد عارضی چاند کے طور پر گردش کرے گا؛ ماہرین فلکیات

کراچی (ٹیک ڈیسک): ماہرین فلکیات نے ایک نایاب اور دلچسپ سرگرمی کا اعلان کیا ہے جس میں سیارچہ ’’ PT5…

September 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

اداکاری کیساتھ گلوکاری:پرینیتی چوپڑا کا فلم چمکیلا میں 15 گانے گانے کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک): اداکاری کے ساتھ گلوکاری میں بھی نام بنانے والی پرینیتی چوپڑا نے فلم چمکیلا میں 15 گانے…

February 27, 2024
کھیل

ایشیا کپ بھارت کے بجائے دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگئی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔کرکٹ ویب سائٹ…

February 27, 2025
پاکستان

امریکا کیساتھ تعمیری تعلقات مگر ضروری نہیں ہر معاملے پر اتفاق ہو: نگران وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات ہیں…

August 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?