Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کےفیصلے پراختلافی نوٹ دینے والے ججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کےفیصلے پراختلافی نوٹ دینے والے ججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیا
پاکستان

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کےفیصلے پراختلافی نوٹ دینے والے ججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیا

Published August 3, 2024
Tags: Featured پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے پر اختلافی نوٹ ججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیا جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے پر اختلافی نوٹ دینے والے ججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلہ جاری کیا، دونوں ججز نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔دونوں ججز کا اختلافی فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔ اقلیتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ثابت شدہ حقیقت ہے سنی اتحاد کونسل نے بطور سیاسی جماعت عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا، حتیٰ کہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے بھی آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا۔

دونوں ججز نے اقلیتی فیصلے میں اکثریتی فیصلہ تاحال جاری نہ ہونے پرسوالات اٹھا دیے اور اختلافی نوٹ میں کہا کہ مختصر فیصلے کے بعد 15 دنوں کا دورانیہ ختم ہونے کے باوجود اکثریتی فیصلہ جاری نہ ہو سکا، تفصیلی فیصلے میں تاخیر کے باعث ہم مختصر حکم نامے پر ہی اپنی فائنڈنگ دے رہے ہیں۔

اقلیتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی موجودہ کیس میں فریق نہیں تھی، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آرٹیکل 175 اور 185 میں تفویض دائرہ اختیار سے باہر جانا ہوگا، پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کیلئے آئین کے آرٹیکل 51، آرٹیکل 63 اور آرٹیکل 106 کو معطل کرنا ہوگا۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان نے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں اور جسٹس نعیم افغان نے جسٹس امین الدین کے فیصلے سے اتفاق کیا تھا۔

اقلیتی فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے چار خطوط بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اقلیتی فیصلے کے مطابق آزاد امیدواروں کو الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد تسلیم کیا، 39 یا 41 اراکین اسمبلی جس کا مختصر اکثریتی فیصلے میں حوالہ دیا گیا ہے یہ معاملہ کبھی متنازع ہی نہیں تھا، کسی عدالتی کارروائی میں یہ اعتراض نہیں اٹھایا گیا کہ اراکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، تحریکِ انصاف الیکشن کمیشن اور نہ ہی ہائیکورٹ میں فریق تھی۔

اقلیتی فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصلہ جاری ہونے تک پی ٹی آئی فریق نہیں تھی، 13 رکنی فل کورٹ کی آٹھ سماعتوں میں سب سے زیادہ وقت کا استعمال ججز کے سوالات پر ہوا، دوران سماعت کچھ ججز نے یہ سوال بھی پوچھا کیا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جا سکتی ہیں؟ کوئی بھی وکیل مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر متفق نہ ہوا۔

اقلیتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بھی دلائل میں واضح کہا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے سے اتفاق نہیں کرتا۔

اقلیتی فیصلے کے مطابق 80 اراکین کی قسمت کا فیصلہ سپریم کورٹ نےانہیں سنے بغیر کر دیا، ان اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں جانا متنازع تھا ہی نہیں، آزاد اراکین جنہوں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی انہیں سنے بغیر سنی اتحاد کونسل سے چھینا گیا، سپریم کورٹ جب کوئی اپیل سنتی ہے تو اختیار سماعت محدود ہوتا ہے جسے اکثریتی فیصلے میں نظر انداز کیا گیا۔

اقلیتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جاتی ہیں تو یہ عدالت کا اپنی جانب سے خود سے تخلیق کردہ ریلیف ہوگا، سنی اتحاد کونسل کو قومی و صوبائی اسمبلیوں سے باہر نکال دیا گیا، کسی بھی آئینی ادارے کو یہ نہیں کہا جا سکتا وہ ایسے فیصلے پر عمل کرے جو آئین کے مطابق ہی نہ ہو، 80 اراکین اسمبلی اکثریتی فیصلے کی وجہ سے مؤقف بدلتے ہیں تو یہ ان کے اپنے حلف کی خلاف ورزی ہوگی۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست جمع کرائے، 80 میں سے 39 ایم این ایز پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کر چکے ہیں، باقی 41 ارکان 15 دن میں پارٹی وابستگی کا حلف نامہ دیں۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ن لیگ اور ارکان اسمبلی نے نظرثانی درخواستیں دائر کی ہیں۔

TAGGED:Featuredپی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے پر اختلافی نوٹججز نے اپنا اقلیتی فیصلہ جاری کردیاجسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article علاقائی کشیدگی:سوئیڈن کا بیروت میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان، شہری جلد وہاں سےنکل جائیں؛ سوئیڈش وزیرخارجہ
Next Article لوگوں کو سستی بجلی فراہمی کیلیے سندھ حکومت کا 2 لاکھ گھروں کو سولر سسٹم دینےکا اعلان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ای سی پی کی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں، تبادلوں پر پابندی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں و تبادلوں اور…

January 23, 2023
دلچسپ و عجیب

5 ہزار فٹ کی بلندی پر سیاحتی مقام تک لے جانیوالی منفرد آسمانی سیڑھی

نیانتی چین (ویب ڈیسک): چین میں 37 لاکھ اسکوائر میل کا رقبہ کھوج کے لیے موجود ہے مگر زیادہ سے…

November 26, 2024
کھیل

ثانیہ مرزا اب اسٹوڈیو ایکسپرٹ کے طور پر کھیل پر تبصرہ کریںگی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): سابق بھارتی ٹینس اسٹار کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد میدانوں سے دور ہیں لیکن اب انہوں نے…

May 24, 2023
دلچسپ و عجیب

قدرت کامعجزہ!4روز تک ملبے میں دبے زچہ و بچہ کو زندہ نکال لیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت…

February 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?