Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: حکومت سندھ اور گوگل کے درمیان تعلیمی میدان میں جدت لانے کا معاہدہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > حکومت سندھ اور گوگل کے درمیان تعلیمی میدان میں جدت لانے کا معاہدہ
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

حکومت سندھ اور گوگل کے درمیان تعلیمی میدان میں جدت لانے کا معاہدہ

Published October 14, 2024
Tags: Featured ٹیک ویلی گوگل سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن شعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجی یاداشت پر دستخط
Share
SHARE

کراچی(ٹیک ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر نگرانی سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور ٹیک ویلی گوگل نے شعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی لانے کی یاداشت پر دستخط کردیے ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور گوگل کے درمیان مفاہمتی یاداشت نامہ کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسرطارق رفیع، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی،سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں، سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ اوردیگر موجود تھے۔

تقریب میں گوگل کے ریجنل ہیڈ گریٹر ایشیا مسٹر پال ہچنگس، ٹم پاولینی، کنٹری ڈائریکٹر حارث سفیان اور دیگر شریک تھے۔ سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سیکریٹری آئی ٹی نور احمد سموں اور سیکریٹری یو اینڈ بی عباس بلوچ نے گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج سندھ میں تعلیمی تبدیلی کے سفر کا اہم دن ہے، ہم تعلیمی میدان میں تبدیلی ٹیکنالوجی کے ذریعے کر رہے ہیں۔ سندھ حکومت کا گوگل کے ساتھ مفاہمتی یاداشت نامہ پر دستخط کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس اقدام سے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں اور طلباء کی ترقی کے لیے ہماری شراکتداری کے عزم کو تقویت ملے گی۔ یہ تعاون گوگل فار ایجوکیشن ٹولز کو 30 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو تقویت دے گا۔ مزید برآں اس سے 14000 فیکلٹی ممبران اور تقریباً 2لاکھ طلباء کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب ٹیک ویلی کے ریجنل ہیڈ برائے ایشیا پال ہچنگس نے کہا کہ گوگل تعلیم کے شعبہ میں بہت سارے ممالک میں کام کر رہا ہے جبکہ گوگل پاکستان میں سندھ حکومت کے تعلیم سے منسلک اداروں سے شراکت داری کر رہا ہے۔

TAGGED:Featuredٹیک ویلی گوگلسندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشنشعبہ تعلیم میں ٹیکنالوجییاداشت پر دستخط
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین، خواتین اور صحافیوں پر تشدد؛ ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار معطل
Next Article جماعت اسلامی نے اگلے چیف جسٹس کی حلف برداری تک آئینی ترمیم مؤخر کرنے کا مطالبہ کردیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

اختر مینگل کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ، منانے کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) اختر مینگل کا بطور ممبر قومی اسمبلی…

September 4, 2024
دنیا

اتراکھنڈ: کلاؤڈ برسٹ،لینڈسلائیڈنگ سے تباہی، گھر اور ہوٹلز بہہ گئے، 4 افراد ہلاک، کئی لاپتا

اتراکاشی- انڈیا (ویب ڈیسک): اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث تباہی پھیل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق…

August 5, 2025
کھیل

ایشیا کپ: پاک سری لنکا آج سیمی فائنل کھیلیں گے،بارش کی پیشگوئی

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک): ایشیا کپ کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں کھیلا جائے…

September 14, 2023
دنیا

غزہ جنگ بندی پر تنازع: برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے معافی مانگ لی

لندن(ویب ڈیسک ) : غزہ میں جنگ بندی سے متعلق تنازع پر اسپیکرلنزے ہوئل نے اراکین پارلیمنٹ سےمعافی مانگ لی۔غیر…

February 22, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?