Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’دی کیرالہ اسٹوری‘ اسلام مخالف نہیں ہے، پروڈیوسروپل شاہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ’دی کیرالہ اسٹوری‘ اسلام مخالف نہیں ہے، پروڈیوسروپل شاہ
انٹرٹینمنٹ

’دی کیرالہ اسٹوری‘ اسلام مخالف نہیں ہے، پروڈیوسروپل شاہ

Published May 11, 2023
Tags: Featured ٹاپ 10 فلموں میں شمار ہوگئی ہے دہشت گردی کے خلاف ہے فلم کسی کے خلاف نہیں
Share
SHARE

ممبئی (شوبز ڈیسک): متنازع فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ یہ فلم مسلمانوں یا اسلام مخالف نہیں ہے بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔یاد رہے کہ بولی وڈ کی آنے والی فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کی کہانی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے ہندو سیکولر سیاست دانوں اور سماجی رہنماؤں نے اس پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو فرقہ ورانہ فسادات بھڑک سکتے ہیں۔’دی کیرالہ اسٹوری‘ 5 مئی کو بھارت بھر میں ریلیز کی گئی تھی، فلم کی کہانی سدیپتو سین نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

فلم میں اداکارہ ادا شرما نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی، نرس بننے کی خواہش مند ایک ایسی ہندو لڑکی کا کردار نبھایا ہے جو اب افغانستان کی جیل میں قید ہے اور اپنی دہشت گردوں سے وابستگی کی سنسنی خیز کہانی بیان کررہی ہے۔

یہ فلم ایسی ہندو اور مسیحی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں محبت کے جال میں پھنسا کر پہلے اسلام قبول کروایا جاتا ہے اور بعد ازاں عالمی انتہاپسند تنظیم کا حصہ بناکر افغانستان، شام اور عراق کے جنگ زدہ علاقوں میں جھونک دیا جاتا ہے۔

’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے ہدایت کار سدپتو سین کا آغاز ہی سے دعویٰ تھا کہ یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ البتہ جس طرح ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر اور ایک مخصوص زاویے سے پیش کیا گیا، اس پر مختلف طبقات کو شدید تحفظات ہیں۔مسلمانوں کے علاوہ روشن خیال ہندو تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ان واقعات کو غیرحقیقی قرار دیا گیا ہے۔

بھارت میں اس فلم کی ریلیز ہونے کے بعد 56 کروڑ 86 لاکھ بھارتی روپے کمائے ہیں، یہ فلم عالمی سطح پر 12 مئی کو ریلیز ہوگی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریڈکلف کو دیے گئے انٹرویو میں فلم کے پروڈیوسر وپل شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’دی کیرالہ کاسٹوڑی‘ مسلمانوں یا اسلام مخالف نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فلم کسی مخصوص مذہب یا ذات کے خلاف نہیں ہے، کچھ لوگ فلم کے خلاف نازیبا اور غلط زبان استعمال کررہے ہیں، انہی میں سے تین لوگوں نے فلم دیکھنے کے بعد عوامی طور پر معافی بھی مانگتے ہوئے فلم کی کہانی کو سراہا ہے۔

پروڈیوسر وپل شاہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ لوگ سمجھ جائیں گے کہ یہ فلم کسی کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے، اور جو دہشت گردی کے خلاف ہیں ہم ان تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس کے علاوہ بولی ووڈ انڈسٹری کے تجزیہ کار اور نامور پروڈیوسر گریش جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دی کیرالہ اسٹوری نے کامیابی سے باکس آفس میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور اب وہ ٹاپ 10 فلموں میں شمار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دہشت گردی کے نتائج کو دکھایا گیا ہے، یاد رہے کہ بھارت کی دو ریاستوں میں اس فلم کو ریاستی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے جس سے فلم کے ٹکٹ سستے ہو گئے ہیں۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فلم ملک کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تشدد کے واقعات بچنے کے لیے ریاست بھر میں اس فلم پر پابندی لگا دی ہے۔

TAGGED:Featuredٹاپ 10 فلموں میں شمار ہوگئی ہےدہشت گردی کے خلاف ہےفلم کسی کے خلاف نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکا ، برطانیہ نے عمران کی گرفتاری کو اندرونی معاملہ قرار دیدیا
Next Article دنیا میں ہر 7 سیکنڈوں میں زچہ و بچہ کی اموات ہوجاتی ہیں؛ WHO
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیاکاروبار

غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے؛موڈیز

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں جنگ مسلط کرنے کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر پڑنے لگے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل…

February 11, 2024
پاکستان

لاپتہ افراد کیخلاف درخواست کی سماعت، بلوچستان میں مکمل اور سندھ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے درمیان بدھ…

January 3, 2024
کھیل

پی ایس ایل8 کے آفیشل ترانے کیلئے گلوکارفائنل

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ،…

February 8, 2023
دلچسپ و عجیب

ایڈونچر کے شوقین،دنیا کےطویل ترین سفر کیلئے تیار ہوجائیں!

استنبول (ویب ڈیسک): اگر آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں تو اچھی اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ پہلی بار دنیا…

March 30, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?