Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی نے بنوں امن جرگے کے مطالبات تسلیم کر لیے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی نے بنوں امن جرگے کے مطالبات تسلیم کر لیے
پاکستان

خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی نے بنوں امن جرگے کے مطالبات تسلیم کر لیے

Published July 25, 2024
Tags: Featured بنوں امن جرگے کےا رکان کا اجلاس جرگے کے مطالبات تسلیم سرکاری اداروں پر بے جا تنقید کی صوبائی اپیکس کمیٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی اور بنوں امن جرگے کےا رکان کا اجلاس ہوا جس میں جرگے کے مطالبات تسلیم کرلیے گئے۔بنوں واقعے پر خیبرپختونخوا کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کور کمانڈر پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے جب کہ بنوں امن جرگہ کے مطالبات پیش کرنے کےلیے 5 ارکان بھی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد بنوں امن جرگے کے رکن اور صوبائی وزیر پختون یار خان نےبتایا کہ بنوں امن جرگے کے تمام مطالبات مان لیےگئے ہیں، اپیکس کمیٹی میں ان کے تمام خدشات کو دور کیا گیا ہے۔

اپیکس کمیٹی کا مشترکا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ دہشت گرد ہر صورت قابل مذمت ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرےگی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عسکری اداروں نے واضح کیا کہ کے پی میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرےگی، سرحد کے قریب ایسے علاقوں میں جہاں پولیس کارروائی نہ کرسکے وہاں فوج کی مدد لی جائے گی، پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ہر وقت گشت کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے کے مطابق نئی اسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائےگی، مشکوک علاقوں اور مدارس پر سی ٹی ڈی کارروائی کرےگی، بنوں واقعےکی جو ڈیشل انکوائری کے لیے عدلیہ کو درخواست دی جائےگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کا انحصار تجارت پر ہے، سرحدوں پر نقل وحرکت ہوتی ہے، طورخم ، خرلاچی ، انگوراڈہ، غلام خان ،مہمند کے بارڈرز پر تجارت کی اجازت دی جائے، اجازت سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا اور اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق عوام اور اداروں کے مابین بعض اوقات غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں، ان کا فوری حل ضروری ہے، کمشنر کی سطح پر کمیٹیاں مقرر ہوں گی ، عوامی نمائندے، سول، عسکری اور پولیس کے نمائندے اس میں شامل ہوں گے،کمیٹی کسی بھی واقعے یا مسئلے پر فوری جرگہ بلائےگی اور قابل عمل حل نکالا جائےگا۔ اپیکس کمیٹی کی رائے میں پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، سب کا یہ فرض ہے کہ قانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری ہو ، لا قانونیت اور پر تشدد احتجاج سے گریز کیا جائے، فوج، پولیس اور عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، کسی بھی ایسے ایجنڈے سے گریز کیا جائے جس سے شہداء کے لواحقین کی دل آزاری ہو۔

اعلامیے کہا گیا کہ بنوں واقعے میں بعض عناصر نے سرکاری اداروں پر بے جا تنقید کی، بے جا تنقید سے افسروں اور جوانوں کی دل آزاری ہوئی، اپیکس کمیٹی کی رائے میں اس طرح کے رویےکی گنجائش نہیں۔

TAGGED:Featuredبنوں امن جرگے کےا رکان کا اجلاسجرگے کے مطالبات تسلیمسرکاری اداروں پر بے جا تنقید کیصوبائی اپیکس کمیٹیوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Next Article مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا،FIR اس لیے درج نہیں کروانا چاہتا; قمر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: اسحاق ڈار کو نیب کی کلین چٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس…

October 23, 2023
پاکستانتازہ ترین

جے یو آئی نےسینیٹ کےضمنی الیکشن میں گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) نے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف…

March 12, 2024
انٹرٹینمنٹ

بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل: کرینہ کی جگہ پوجا ہیگڈے ہیروئن بنے گی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم ’ بجرنگی بھائی جان 2 ‘ سے…

March 27, 2023
انٹرٹینمنٹ

وکرانت میسی نے اداکاری کی دنیا کو الوداع کہہ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’بارہویں فیل‘ کے اداکار وکرانت…

December 2, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?