Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ’ایس ایچ اوز کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا، فوری بازیاب کرایا جائے‘، وزیراعلیٰ سندھ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ’ایس ایچ اوز کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا، فوری بازیاب کرایا جائے‘، وزیراعلیٰ سندھ
پاکستان

’ایس ایچ اوز کا اغوا حکومتی رسوائی کا سبب بنا، فوری بازیاب کرایا جائے‘، وزیراعلیٰ سندھ

Published October 13, 2023
Tags: Featured تھانے کسی ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیار نہیں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کی ہدایت کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ رفعت مختار نے صوبے کے 621 تھانوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 621 پولیس تھانے ہیں جن میں 66 کی صورتحال بہتر ہے، 315 تھانوں کے حالات نارمل اور 240 کی حالت ٹھیک ہے۔

آئی جی سندھ کے مطابق 621 تھانوں میں سے 272 تھانوں کی عمارات پولیس کی ہیں، 3 تھانے کرائے کی عمارتوں میں ہیں اور 346 تھانے سرکاری پراپرٹی پر ہیں، جو اچھے تھانے ہیں وہ فینسی اسٹائل میں بنائے ہوئے ہیں۔

آئی جی سندھ رفعت مختار نے مزید بتایا کہ رواں سال تھانوں کی مرمت کیلئے مجموعی 475.8 ملین روپے مختص ہیں، دیگر پولیس رینجرز کیلئے 430.8 ملین روپے مختص ہیں اور سی پی او کیلئے 45.04 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کے مطابق حالیہ سیلاب نے کئی پولیس تھانوں کی صورتحال نازک کردی ہے۔

دوران اجلاس نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام تھانے عالمی معیار کے مطابق بہتر اور محفوظ ہونے چاہئیں، تھانوں پر واچ ٹاور سمیت مضبوط دیوار، باؤنڈری، استقبالیہ اور تھانوں پر فرسٹ ایڈ کا سسٹم ہونا چاہیے، اگر پولیس تھانوں کی عمارتیں بہتر کی جائیں تو فنڈز دیں گے۔وزیراعلیٰ نے پولیس موبائلنگ کو بہتر کرنے اور پولیس اہلکاروں کی میڈیکل انشورنس کروانے کی بھی ہدایت کی۔

دوران اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون چھینے کی رپورٹ اتنی نہیں جتنی ہونی چاہیے، موبائل فون کو کھولنے والے سوفٹ ویئر پر کریک ڈاؤن شروع کررہے ہیں اور پولیس نے موبائل کھولنے والے ساف ٹویئر کو چلانے والوں کی کچھ معلومات لی ہیں۔

خادم حسین رند کے مطابق جنوری تا 12 اکتوبر 2023 تک اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف 887 انکاؤنٹر ہوئے ہیں، انکاؤنٹرز میں 141 کرمنلز مارے گئے جب کہ 1051 زخمی اور 5976 پکڑے گئے، 44 کار لفٹرز زخمی ہوئے۔

نگران وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول ہونا چاہیے، پولیس اسٹریٹ کرائم سے متعلق پولیس ضروری اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے ہمارے تھانے کسی ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیار نہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو کچے میں مغوی ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس اہلکاروں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر تھانوں سے ایس ایچ اوز سمیت اہلکارز کو ڈاکوں لے جائیں تو باقی کیا بچا،ا یس ایچ اوز کی اغوا گردی سے ہمارے تھانوں کی کمزور حالت بتارہی ہے، ایس ایچ او بازیاب کرواکر مجھے رپورٹ کریں، ایس ایچ اوز کے اغوا کا واقعہ حکومت کی رسوائی کا سبب بنا ہے۔

TAGGED:Featuredتھانے کسی ایمرجنسی صورتحال کیلئے تیار نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہ کیے تو جنگ میں نیا محاذ کھل سکتا ہے؛ ایرانی وزیر خارجہ
Next Article جو غیر قانونی مقیم یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اسکے بعد نو کمپرومائز: سرفراز بگٹی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

غزہ:اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری، مزید 250 فلسطینی شہید

غزہ (ویب ڈیسک): غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر شدید بمباری سے مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر…

December 26, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کی خالق کمپنی نے انسان نما نیا روبوٹ تیار کرلیا

کراچی (ٹیک ڈیسک): اوپن اے آئی کو چیٹ جی پی ٹی جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے…

March 15, 2024
پاکستانکاروبار

ملک 63 ہزار 868 ارب روپےکا مقروض؛ اسٹیٹ بینک

کراچی (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح…

February 16, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں “وکی پیڈیا‘ مکمل بلاک

اسلام آباد (ٹیک ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں…

February 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?