اُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی اور سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سيف کے درمیان شادی کی شاہی تقاریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔العریبیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے کی شادی آج یعنی یکم جون کو ہوگی، آج کے روز اُردن میں سرکاری چھٹی ہوگی، تقریب میں پوری دنیا سے بڑے نام شرکت کریں گے اور دارالحکومت میں عرب گلوکاروں کا ایک مفت کنسرٹ بھی ہوگا۔
ولی عہد حسین بن عبداللہ کی شادی کی تقریب میں پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ممکنہ طور پر شرکت کریں گے۔
شادی سے قبل شاہی تقاریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز رہیں۔