Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید اور اہم کردار صدر ہے: فیصل واوڈا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید اور اہم کردار صدر ہے: فیصل واوڈا
پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید اور اہم کردار صدر ہے: فیصل واوڈا

Published May 24, 2023
Tags: Featured اسی وقت کہا تھا اس پر نیب کیس بنے گا پابندی لگانے سے زیادہ کام ہوگئے ہیں عارف علوی نے جو کام کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ’190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، اس حوالے سے مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے ہیں، نیب کو سب کچھ تحریری طورپر دیا ہے اور اس پر دستخط کیے ہیں، مجھے کوئی دستاویز دینے کی ضرورت نہیں‘۔

سابق وزیر نے کہا کہ ’جب یہ معاملہ چلا تو وفاقی وزیر تھا، کابینہ کے اجلاس میں ایک بند لفافہ دکھا کر جلدی جلدی نمٹادیا گیا تو اسی وقت کہا تھا اس پر نیب کیس بنے گا، کابینہ میں جو بند لفافہ دکھایا گیا وہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، اس پر کہا کہ جب فیصلہ ہی کرانا تھا تو خود ہی کرلیتے، اس معاملے میں اہم کاروباری شخصیت کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا‘۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’اس کیس میں سب سے زیادہ کرپشن جس نے کی وہ فیض حمید ہے، اس سارے معاملے کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید ہے، اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، شہزاد اکبر اور کچھ آدمیوں کو بھگانے میں بھی فیض حمید کا ہاتھ ہے، فیض حمید کی باقیات سینیٹ اور دائیں بائیں موجود ہیں، ابھی میں ان کے پاکستان کے اثاثوں کی بات کررہا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’پرانے عمران خان نے جو سکھایا وہ فرض آج پورا کردیا، اب تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، میں کسی کے کہنےپر کچھ نہیں کہتا، آج پہلا قدم اٹھالیا ہے، اب میں بہاولپور اور چکوال سے ہوتا ہوا کوئٹہ میں رکوں گا، صرف ملک کی ساکھ کی خاطر رکا ہوا ہوں، ابھی میں پی ٹی آئی کے دیگر گھناؤنے جرم کی بات نہیں کررہا‘۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ’عمران کو مشورہ دیا تو پارٹی سے نکالا گیا، جب پارٹی سے نکالا گیا تو پارٹی آسمان پر تھی، پی ٹی آئی پر پابندی لگاکر کوئی فائدہ نہیں اس وقت تو پابندی لگانے سے زیادہ کام ہوگئے ہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ’صدر عارف علوی نے جو کام کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، اس مس انڈر اسٹینڈنگ میں سب سے بڑا رول ایوان صدر اور عارف علوی کا ہے‘۔

TAGGED:Featuredاسی وقت کہا تھا اس پر نیب کیس بنے گاپابندی لگانے سے زیادہ کام ہوگئے ہیںعارف علوی نے جو کام کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جہانگیر ترین پھر سرگرم، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کا امکان
Next Article فواد چوہدری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی، 9 مئی واقعات کی مذمت
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان میں حملے، 140 فلسطینی اور لبنانی شہری شہید

(ویب ڈٰیسک): اسرائیلی فوج نے غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 95 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق…

November 1, 2024
دنیا

دبئی میں منی لانڈرنگ کرنے پر 30 رکنی گینگ کو مجموعی طور پر 96 سال کی سزا

(ویب ڈیسک):دبئی میں 30 رکنی گینگ اور 7 کمپنیوں کو منی لانڈرنگ کرنے پر سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا…

June 13, 2023
پاکستان

ایس ٹٰی پی یوم مادروطن: 1940 کی قرارداد پرعمل کیا جائے؛ مطالبہ

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں‌یوم مادر وطن منایا جارہا ہے . اس موقع…

February 24, 2023
انٹرٹینمنٹ

موت کو قریب سے دیکھا ہے؛کوما سے واپس آئی اداکارہ مشال خان

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ میں نے موت…

February 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?