Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک میں ائرپورٹس پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال ہوگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک میں ائرپورٹس پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال ہوگیا
پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

ملک میں ائرپورٹس پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال ہوگیا

Published March 23, 2023
Tags: Featured اسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے میں‌معاون سی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع
Share
SHARE

کراچی(ٹیک ڈیسک): جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدید فیشل ریکوگنیشن نظام (ایف آر ایس) فعال کردیا گیا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو اس جدید نظام کے کنٹرول روم میں اُن کے حصے کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ایف آر ایس نظام کے لیے عملہ تعینات کرنے پر اتفاق طے پا گیا اور اس سلسلے میں ائرپورٹ منیجر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ نے باہمی مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نگرانی کے مقاصد کے لیے (ایف آر ایس) سی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع کردی گئی ہیں۔ پراجیکٹ کی نگرانی، دیکھ بھال اور انتظامی امور سول ایوی ایشن دیکھ رہا ہے۔ ایف آئی اے (ایف آر ایس) ٹیکنالوجی کو اینٹی ہیومن اسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے کے لیے استعمال میں لائے گا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق جدید نظام حکومتی اداروں کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر قانون نافذ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ادارے واچ لسٹ پر اندراج شدہ چہروں کے اس نظام کے ذریعے ائرپورٹ پر شناخت اور کھوج لگا سکیں گے۔ یہ جدید نظام کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد اور ملتان کے ہوائی اڈوں پر بھی نصب ہے۔

TAGGED:Featuredاسمگلنگ اور دیگر جرائم روکنے میں‌معاونسی سی ٹی وی روم میں ڈیوٹیاں شروع
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
Next Article ہوائی جہاز سےاسکیٹ بورڈ کرتب کا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالی کھلاڑی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

انتخابی نتائج اور بے یقینی سے اسٹاک مارکیٹ میں 1363 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی (ویب ڈیسک): غیر متوقع انتخابی نتائج سے سرمایہ کاروں میں اضطراب کے باعث اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار…

February 12, 2024
پاکستاندنیا

پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کی بڑی تاریخ ہے، اس سے تعاون جاری رکھیں گے: امریکی سفیر

اسلام آباد (ویب ڈیسک): امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہےکہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام…

July 24, 2024
پاکستانتازہ ترین

حکومتی درخواست منظور، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر دوبارہ نظرثانی درخواست خارج

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دوبارہ نظرثانی ( کیو ریٹیو…

July 22, 2023
پاکستان

جسٹس منیب کی آرٹیکل 63 اے کیس سننے سے معذرت، چیف جسٹس کا خط کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس منیب…

September 30, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?