لاہور (ویب ڈیسک): رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہورہا ہے۔رمضان کا چاند لاہور میں نظر آیا ہے، چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔
رمضان کا چاند لاہور میں نظر آیا ہے، چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
لاہور کے علاوہ پشاور اور اسلام آباد میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔