شکارپور (ویب ڈیسک): شکارپور میں نوکری کے جھانسے میں آنے والے 21 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکوؤں نے تمام افراد کو دبئی میں نوکری کا جھانسا دے کر کچے کے علاقے میں بلاکر اغوا کا منصوبہ بنایا تھا ۔
پولیس کے مطابق تمام افراد وین میں سوار ہو کر کچے کے علاقے جا رہے تھے کہ اس دوران وین روک کر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا۔