کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو عہدے اور کردار کو سمجھنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہیے۔
President Arif Alvi should understand the position and role of presidency. He should not act like member of tiger force. President is also the supreme Commandor of forces, unfortunately the son of president is involved in social media campaigns against armed forces. Shame on them
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) February 19, 2023
شرجیل انعام میمن نے مزید لکھا کہ صدر پاکستان افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں۔
صوبائی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ بدقسمتی سے صدر کا بیٹا مسلح افواج کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہے۔