(ویب ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔نجات نیوز کے مطابق اس سلسلے میں وزیر اعظم نے کل لوڈ شیڈنگ پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں تمام متعلقہ وزرا، بیوروکریسی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف شدید گرمی کے دوران لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر اہم فیصلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اجلاس کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مؤقف پر بھی وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گرمی کے ساتھ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔