Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں وزیراعظم کا بلاوا آگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں وزیراعظم کا بلاوا آگیا
پاکستان

جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں وزیراعظم کا بلاوا آگیا

Published November 22, 2023
Tags: 55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں Featured گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کریں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ جبری گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس میں آئندہ سماعت پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کر لیا۔عدالت نے کہا کہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق 55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریں ورنہ نگراں وزیراعظم پیش ہوں، عدالت نے بلوچ طلبا کی عدم بازیابی پر 29 نومبر کو نگران وزیراعظم کو طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر دفاع، وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے کہا دوگل صاحب پہلے تو آپ کو بتادیں کہ یہ کیس ہے کیا تاکہ صورتحال واضح ہو جائے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ آج اس کیس کی 21ویں سماعت ہے، اس سے قبل جسٹس اطہرمن اللہ جو چیف جسٹس تھے ان کے پاس تھا یہ کیس، عدالت کے حکم پر کمیشن بنا، اس میں سوالات پیش کیے گئے، جبری گمشدگیوں کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجا گیا، صرف ایک کا نہیں 51 بلوچ طلبا کا معاملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے وزیراعظم کو معاملہ بھیجا تھا، وزیراعظم کو خود احساس ہونا چاہیے تھا، ہم سمجھے وہ آکر کہیں گے یہ ہمارے بچے ہیں، اگر ان کے خلاف کوئی کرمنل کیس تھا تو رجسٹرڈ کرتے، آپ رپورٹ پڑھیں جو ہمیں پیش کی گئی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ جو بھی معاملہ ہو متعلقہ وزارت دیکھتی ہے یا سب کمیٹی کو بھیجا جاتا ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا عدالت نے تو اپنا کام کرنا ہے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، آج 21 سماعت پر بھی ہم اسی جگہ کھڑے ہیں، ہم سمجھے آہستہ آہستہ چیزیں تبدیل ہوں گی اور لوگ واپس آجائیں گے۔

عدالت نے کہا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے اور تھی کہ ریاست کہتی کہ اب وہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہیں، ہم بھی پچھلے کئی برس سے یہی دیکھ رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم وزراء کمیٹی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری کریں گے، نگران وزیر داخلہ اور نگران وزیر دفاع کو بھی طلب کریں گے، نگران وزیر برائے انسانی حقوق کو بھی بلائیں گے، یہ کام ایگزیکٹو کا تھا لیکن وہ کام عدالت کررہی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کیا ہم یہ معاملہ اقوام متحدہ کو بھیجیں، کیا اپنے ملک کی بے عزتی کروائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیراعظم اور وزراء کو طلب نہ کرنے کی استدعا کی جس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا اس میں ایسی کوئی بات نہیں، سب مذاق بنایا جا رہا ہے، اس سے بڑھ کر اور کیا توہین ہو گی اس ملک کے لوگوں کے ساتھ جب لوگ لاپتہ ہورہے ہیں۔

عدالت نے کہا اگلی سماعت پر نگران وزیر دفاع اور نگران وزیر داخلہ بھی پیش ہوں،کوئی فرق نہیں پڑتا ان کی پیشی سے، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ ان کو بلارہے ہیں، ہم اسلام آباد میں بیٹھ کربلوچستان کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ سات دنوں کا وقت دیتا ہوں، گمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کریں۔

TAGGED:55 لاپتہ بلوچ طلبا پیش کریںFeaturedگمشدگی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئی سی سی کیجانب سے خواتین ٹرانس جینڈرز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی
Next Article نیدرلینڈز کے ایک ریستوران کے باورچی نے ساتھیوں‌کو بھنگ ملا کیک کھلادیا، کئی بے ہوش
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانصحت

بنوں- KPK میں پولیو کا تیسرا کیس ظاہر ، مجموعی تعداد 34 ہوگئی

پشاور (ہیلتھ ڈیسک): پاکستان میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔وفاقی حکام کے مطابق خیبر پختونخواکے ضلع بنوں…

October 4, 2023
دلچسپ و عجیب

لکھنئو : شادی کی خوشی میں دلہا کے گھر والوں نے 65 لاکھ روپے نچھاور کردیے

لکھنؤ (ویب ڈیسک): بھارت کی ریاست اترپردیش میں 2 بھائیوں کی شادی میں گھر والوں نے 65 لاکھ پاکستانی روپے…

November 21, 2024
پاکستانصحت

کورونا کا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں…

January 4, 2024
پاکستان

فاٹا کے سینیٹر نے سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان کی ایوان بالا میں انتخابات کے التوا کی ایک اور قرارداد جمع ہوگئی ہے۔نجی ٹی…

January 12, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?