بنگلور (ویب ڈیسک): بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں نوٹوں کی بارش امراء کی شادیوں میں ہی دیکھنے آتی ہے لیکن حال ہی میں بھارت کی ایک سڑک پر اچانک سے نوٹوں کی بارش نے لوگوں کو حیران وپریشان کرڈالا۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر بنگلور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گلے میں گھڑی لٹکائے ایک شہری کو فلائی اوور پر 10 کے نوٹ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
It's literally raining money in Blr😂Unidentified man in #Bengaluru showers #money from KR Market flyover. Comes in with a bag of money consisting of 10 rupee currency, throws notes down the flyover and leaves. People swarm in large numbers to collect the money. pic.twitter.com/rbHB0ugsiR
— Akshara D M (@Aksharadm6) January 24, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق نوٹ اڑانے والے شخص کے پاس نوٹوں سے بھرا بیگ موجود تھا جسے اس نے اچانک سے فلائی اوور پر آتے ہی لٹانا شروع کردیا، نوٹوں کی بارش دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد نے نوٹ جمع کرنا شروع کردیے جس دوران کچھ وقت کیلئے ٹریفک بھی جام رہا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اڑانے والے شخص کے اس عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی۔