(ویب ڈٰیسک): مقبول ترین پاکستانی ڈرامے ‘ کبھی میں کبھی تم’ نے ملک سمیت سرحد پار بھی خوب مقبولیت حاصل کی ہے، اب اس کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ یوٹیوب پر اسے دیکھنے والوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔بلاک بسٹر ڈرامے میں ہانیہ عامر نے شرجینا کا اور فہد مصطفی نے مصطفی کا کردار ادا کیا ہے جنہیں ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔
گھریلو مسائل اور معاشی مسائل کا شکار اس میاں بیوی کی جوڑی کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔ تاہم اب یہ ڈرامہ آخری قسط کو پہنچ گیا ہے اور ناظرین یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ اس محبت کی کہانی کا اختتام کیا ہوگا۔
بتایا جارہا ہے کہ اس ڈرامے کے آخر میں کسی کردار کی وفات دکھائی جائے گی جبکہ اختتام محبت بھرا ہی ہوگا تاہم مداح ابھی بھی تجسس میں ہیں کیونکہ اس کا اختتام اب تک ایک راز ہے۔
‘ کبھی میں کبھی تم’ کی آخری قسط 5 نومبر 2024 کو ملک بھر کےسنیما گھروں میں نشر کی جائے گی جس کی ایڈوانس بکنک کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ ڈرامہ پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت،نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ جیسے ممالک میں بھی دیکھا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔