Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ لیا گیا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ لیا گیا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ لیا گیا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل

Published November 27, 2023
Tags: امتحانی مراکز پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے گئے ٹیسٹ بلوٹوتھ اسکینڈل کے باعث منسوخ دو دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالیجز میں داخلوں کیلئے اتوار کو دوبارہ منعقد کئے گئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ایم ڈی کیٹ کا پچھلا ٹیسٹ بلوٹوتھ اسکینڈل کے باعث منسوخ قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد دوبارہ ٹیسٹ منعقد کرانے کی ذمہ داری ایٹا سے واپس لیکر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی سپرد کی گئی تھی۔تاہم سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود بھی دوبارہ لیے گئے ٹیسٹ کا پیپر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اتوار کے روز ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں امتحانی مراکز پر تعینات ممتحنوں اور دیگر اسٹاف سمیت سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو بھی موبائل رکھنے کی اجازت نہیں تھی تاہم سخت سکیورٹی انتظامات کے باوجود بھی دوبارہ لیے گئے ٹیسٹ کا پیپر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاالحق نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران کوئی پیپر لیک نہیں ہوا، ٹیسٹ کے بعد یہ پرچہ پبلک ڈاکیومنٹ بن جاتا ہے، ممکن ہے ٹیسٹ کے بعد کسی نے تصویر لے کر وائرل کر دیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں بیڈ شیٹ پر رکھ کر کسی پیپر کی تصویر لی ہے، ٹیسٹ شفاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے پہلے ٹیسٹ کے نتائج منسوخ ہونے کے بعد صوبے بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالیجز میں داخلوں کیلئے اتوار کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں 46 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لے رہے تھے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے صوبہ بھر میں 11 مراکز بنا کر ان کی نگرانی کی ذمہ داریاں 11 انتظامی سیکرٹریز کو سونپی گئی تھیں۔

پولیس کی جانب سے ٹیسٹ کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا تھا جس کے تحت پشاور میں 250 جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکارامتحانی مراکز پر تعینات کیے گئے تھے، امتحانی مراکز کے اطراف میں دو دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی تھی۔

سکیورٹی کے پیش نظر ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی کے علاوہ امتحانی مواد کی ترسیل کے وقت ہر گاڑی کے ساتھ 10 پولیس اہلکار مامور کیے گئے اور امتحانی مراکز پر موبائل فون سگنلز کو روکنے کیلئے جیمرز بھی لگائے گئے تھے۔

TAGGED:امتحانی مراکز پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے گئےٹیسٹ بلوٹوتھ اسکینڈل کے باعث منسوخدو دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی:شواہد جمع کرنے تک آگ سے متاثرہ شاپنگ مال سیل رہے گا؛ SSP ایسٹ
Next Article سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ختم

احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوایا، اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو…

December 21, 2022
پاکستانکاروبار

کوالالمپور : پاکستان سے ملائیشیا کو گوشت کی تجارت 20 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق

کوالالمپور (ویب ڈیسک): وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے…

October 6, 2025
پاکستانصحت

جناح اسپتال میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت تعینات نئے ڈاکٹروں کو دھمکیوں کا سامنا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): جناح اسپتال میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے تحت تعینات نئے ڈاکٹروں کو…

December 9, 2024
پاکستاندنیا

مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ

(ویب ڈٰیسک): کراچی / لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ…

October 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?