کراچی (ویب ڈیسک): بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ہاف مون بے میں فائرنگ کے دو واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ دو الگ الگ مقامات پر رپورٹ ہوا جس میں چار افراد ایک فارم میں مارے گئے اور تین مزید لاشیں مختلف علاقے میں پائی گئیں۔
ہلاک ہونے والے ساتوں افراد چینی فارم ورکرز تھے۔
سان میٹیو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ژاؤ چونلی نامی ایک 67 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی ریاست لاس اینجلس میں نئے قمری سال کی تقریبات کے دوران مونٹیری پارک میں فائرنگ کے واقعے میں ابتدائی طور پر 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مانیٹری پارک واقعے میں زخمی 16 افراد میں سے ایک آج دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی۔