Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: قومی اسمبلی کا اجلاس ضمنی مالیاتی بل پر ووٹنگ کے بغیر ہی ملتوی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > قومی اسمبلی کا اجلاس ضمنی مالیاتی بل پر ووٹنگ کے بغیر ہی ملتوی
پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس ضمنی مالیاتی بل پر ووٹنگ کے بغیر ہی ملتوی

Published February 17, 2023
Tags: Featured ٹیکس ترامیم قومی اسمبلی منی بجٹ ووٹنگ
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، آئی ایم ایف پروگرام کی تجدید کے لیے ضروری ٹیکس ترامیم پر مشتمل ضمنی مالیاتی بل 2023 (منی بجٹ) پر ووٹنگ کے بغیر ہی ملتوی کردیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اجلاس کی سربراہی کی جس کے دوران اراکین نے ٹیکسوں میں اضافے کے ذریعے غریب عوام پر بوجھ بڑھانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس اب 20 فروری کو پیر کے روز شام 5 بجے ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے بدھ کے روز ضمنی مالیاتی بل پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا تھا۔

آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس کی مد میں ایک کھرب 70 ارب روپے کا اضافہ ریونیو اکٹھا کرے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کے تحت ایک کھرب 15 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات 14 فروری سے ایس آر اوز کے ذریعے پہلے ہی نافذ کیے جاچکے ہیں۔تاہم بقیہ 55 ارب روپے کے اقدامات کا اطلاق مالیاتی بل کی تجاویز کے ذریعے کیا جائے گا۔

آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عبدالقادر خان مندوخیل حکومت پر زور دیا کہ غریبوں پر سے بوجھ کم کیا جائے اور اس کے بجائے لگژری گاڑیوں اور پر تعیش گھروں پر ٹیکس لگایا جائے۔

درین اثنا متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے ملک کو درپیش مشکلات پر سنجیدگی نہ دکھانے پر اسحٰق ڈار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ’روپے کی قدر کم ہوگئی ہے، پیٹرول، بجلی اور گیس پہلے ہی مہنگا ہے، عوام پر پہلے ہی بم گر چکا ہے اور ہمارے وزیر خزانہ نے 15 فروری کو ان پر ایک اور بم گرادیا۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے بھی حکومت کو ٹیکسز میں اضافے پر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے لیے اپنی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی محمد افضل خان ڈھانڈلا نے زراعت اور آبادی کنٹرول پر توجہ دینے کی ضرورت اور پبلک ٹرانسپورٹ کو مضبوط بنانے اور کاروں کی درآمد کو کم کرنے پر زور دیا۔

حکومت کی جانب سے 2 اقدامات، سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کو بڑھانا اور جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنا، ایس آر اوز کے ذریعے پہلے ہی لاگو کیے جاچکے ہیں۔جن کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ایک کھرب 15 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اہم نکات

سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ
لگژری آئٹم پر جی ایس ٹی کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ
سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں ڈیڑھ سے 2 روپے فی کلوگرام اضافہ
جنرل سیلز ٹیکس 17 فیصد سے 18 فیصد کردیا گیا
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا فنڈ 360 ارب سے بڑھا کر 400 ارب روپے کردیا گیا
شادی کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ایڈجسٹیبل ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ

قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے امیر طبقے پر اضافی ٹیکس لگانے کی حکمت عملی کے تحت اب لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی کی شرح کو 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کی بلند سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسی طرح ہوائی سفر میں فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ٹکٹ کا 20 فیصد یا 50 ہزار روپے میں سے جو بھی زیادہ ہو، وہ عائد کی جائے گی، اس طرح پرتعیش شادی ہالز میں منعقدہ شادی بیاہ میں اصراف دیکھنے کو ملتا ہے لیکن ہم سب کو سادگی اپنانی چاہیے اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ایڈجسٹیبل ایڈوانس انکم ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے چند ایسی اشیا کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہیں، اس لیے سگریٹ، ایریٹڈ، شوگری ڈرنکس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافہ تجویز کیا جارہا ہے، یہ ڈیڑھ روپے فی کلو گرام تھی اور اسے بڑھا کر 2 روپے فی کلو گرام کرنے کی تجویز ہے، کووڈ سے پہلے بھی یہ دو روپے فی کلو گرام ہی تھی لیکن کووڈ کے دوران اسے کم کیا گیا تھا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جا رہا ہے، اضافی محصولات عائد کرتے ہوئے ہم نے کوشش کی ہے کہ عام استعمال کی اشیا مثلاً گندم، چاول، دودھ، دالیں، سبزیاں، پھل ، مچھلی، انڈوں، کھلے گوشت اور مرغی پر یہ اضافی ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ موجودہ حکومت کو اس بات کا احساس ہے کہ مہنگائی نے ہمارے غریب بہن بھائیوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کیا جارہا ہے اور 40 ارب روپے مزید مختص کیے جارہے ہیں، یعنی ایوان کی جانب سے مختص 360 ارب روپے کو بڑھا کر 400 ارب روپے کیا جارہا ہے۔

TAGGED:Featuredٹیکس ترامیمقومی اسمبلیمنی بجٹووٹنگ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میانوالی:سی ٹی ڈی پرٹی ٹی پی کا حملہ،1اہلکار زخمی، 1 دہشتگرد ہلاک
Next Article خرگوش کہلانیوالی آوارہ بلی، پولینڈ کی پہچان بن گئی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں،عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا 9 مئی کیس میں عدالت کی…

July 23, 2025
پاکستانتازہ ترین

کراچی میں آج بارش کا امکان؛ چیف میٹرولوجسٹ

کراچی (ویب ڈیسک): چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کراچی میں آج مون سون کی پہلی بارش ہو سکتی…

July 8, 2024
دنیا

مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا، عازمینِ کی مِنیٰ آمد

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک): سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ روزمسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج نے…

June 26, 2023
کاروبار

سال 2023 کے دوران مجموعی قرضوں، واجبات میں 29 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرضے…

August 17, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?