Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: میانوالی:سی ٹی ڈی پرٹی ٹی پی کا حملہ،1اہلکار زخمی، 1 دہشتگرد ہلاک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > میانوالی:سی ٹی ڈی پرٹی ٹی پی کا حملہ،1اہلکار زخمی، 1 دہشتگرد ہلاک
پاکستان

میانوالی:سی ٹی ڈی پرٹی ٹی پی کا حملہ،1اہلکار زخمی، 1 دہشتگرد ہلاک

Published February 17, 2023
Tags: Featured تحریک طالبان پاکستان حملہ کالاباغ محکمہ انسداد دہشت گردی
Share
SHARE

میانوالی (ویب ڈیسک): میانوالی کے علاقے کالاباغ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کی ٹیم پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔اس ضمن میں سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ’مارا گیا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر تھا جس کی شناخت حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے ایک خود کش جیکٹ، کلاشنکوف اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکر برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے جن کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’سرگودھا کے سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے‘۔ حملے کے نتیجے میں کسی سی ٹی ڈی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ حملہ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پولیس اسٹیشنز اور چوکیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں نے پنجاب میں اپنے ٹھکانے بنا لیے ہیں۔

قبل ازیں میانوالی کے ایک پولیس اسٹیشن پر بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے حملہ کای تھا تاہم خوش قسمتی سے اس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے تھے۔

اس حملے کے بعد پنجاب پولیس نے ضلع کے ناقابل رسائی اور دشوار گزار علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا تھا۔

گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ایک مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کرنے اور خفیہ اطلاعات پر مختلف اضلاع میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دیگر 11 اراکین کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔

رواں سال کے پہلا مہینہ جنوری، جولائی 2018 کے بعد ملک کے لیے سب سے ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا تھا جس کے دوران ملک بھر میں ہوئے 44 حملوں کے نتیجے میں 134 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 254 زخمی ہوئے تھے۔ ’

TAGGED:Featuredتحریک طالبان پاکستانحملہکالاباغمحکمہ انسداد دہشت گردی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسٹنگ آپریشن تنازع:بھارتی کرکٹ ٹیم چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی
Next Article قومی اسمبلی کا اجلاس ضمنی مالیاتی بل پر ووٹنگ کے بغیر ہی ملتوی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس کا ماسٹر مائنڈ فیض حمید اور اہم کردار صدر ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض…

May 24, 2023
پاکستان

کراچی میں آج شام سے کل تک بارش کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی میں آج شام سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چیف…

September 19, 2023
پاکستانکاروبار

بینک آف امریکا نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ ہیوی ویٹ کردیا؛ بلوم برگ رپورٹ

کراچی (ویب ڈیسک): بینک آف امریکا نے پاکستان کےڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھاکرہیوی ویٹ کردیا۔بینک آف امریکا…

February 27, 2024
دنیا

اسرائیل کیخلاف کارروای نہ کرنے پر فلسطینی صدرپر قاتلانہ حملہ ،محافظ جاں بحق، خود محفوظ رہے

غزہ (ویب ڈیسک): فلسطینی صدر محمود عباس پر قاتلانہ حملہ ، ایک محافظ جاں بحق ہو گیا۔اسرائیل اور حماس کے…

November 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?