Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سندھ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، طوفان متاثرین کو کراچی میں‌ رہائش دی جائے؛ قادر مگسی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سندھ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، طوفان متاثرین کو کراچی میں‌ رہائش دی جائے؛ قادر مگسی
پاکستان

سندھ حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، طوفان متاثرین کو کراچی میں‌ رہائش دی جائے؛ قادر مگسی

Published June 14, 2023
Tags: Featured سات کمروں والے سکولوں میں سینکڑوں خاندان کیسے رہ سکتے ہیں؟ لوگوں کو کراچی میں بڑی بڑی سرکاری عمارتوں میں رہائش دی جائے
Share
SHARE

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی زیر صدارت سندھ ترقی پسند پارٹی سینٹرل باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس ٹی پی کے مرکزی وائس چیئرمین گلزار سومرو، حیدر شاہانی، حیدر ملاح، ڈاکٹر سومار منگریو، عاشق سولنگی، قادر چنا، امتیاز سمون، نثار کيريو نے شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں تنظیمی اور سیاسی منصوبہ بندی کی گئی۔اجلاس میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں طوفان اور بارش کے امکان کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ حکومت گزشتہ سال بارش کے متاثرین کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس بار بھی حکمرانوں کا یہی رویہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا نے لوگوں کو ممکنہ طوفان اور بارشوں سے خبردار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور لوگ اپنی مدد آپ نقل مکانی کر رہے ہیں۔ باقی وزراء اور بیوروکریسی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔

سندھ حکومت اس مشکل وقت میں سنجیدہ ہو کر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ قائم کیمپوں میں خاندانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کردہ سرکاری اسکول میں کیمپ لگانا محض کاغذی کام ہے کیونکہ ان اسکولوں میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔چھ یا سات کمروں والے سکولوں میں سینکڑوں خاندان کیسے رہ سکتے ہیں؟ سکولوں میں پانی، بجلی اور واش روم سمیت کوئی بھی سہولت میسر نہیں۔

ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو ٹھٹھہ اور کراچی شہروں میں بڑی بڑی سرکاری عمارتوں میں رہائش دی جائے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ایس ٹی پی کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی مددگار ہون۔ اور وفود کی صورت میں افسران سے مل کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد کریں۔

TAGGED:Featuredسات کمروں والے سکولوں میں سینکڑوں خاندان کیسے رہ سکتے ہیں؟لوگوں کو کراچی میں بڑی بڑی سرکاری عمارتوں میں رہائش دی جائے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article میٹا نے مصنوعی ذہانت سے موسیقی بنانے والا ٹول متعارف کرادیا
Next Article حیدرآباد :پیپلز پارٹی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے صلح کرائی، کیس بے بنیاد ہے، نامزد پولیس اہلکارکا بیان

کراچی (ویب ڈیسک) : معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے…

August 4, 2025
پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس:تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پشاور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے…

November 30, 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی مومنہ وحید بھی پرویز الٰہی کواعتماد کا ووٹ نہیں‌دیں گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی…

January 5, 2023
کھیل

پاکستان کو ایشین گیمز کے سیمی فائنلز میں‌دوہری شکست

ینگزو (اسپورٹس ڈیسک): ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ینگزو میں…

October 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?