Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دنیا خطرے میں:انسانی خون اور ماں کے دودھ تک میں پلاسٹک کے ذرات موجود؛ یو این رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > دنیا خطرے میں:انسانی خون اور ماں کے دودھ تک میں پلاسٹک کے ذرات موجود؛ یو این رپورٹ
صحت

دنیا خطرے میں:انسانی خون اور ماں کے دودھ تک میں پلاسٹک کے ذرات موجود؛ یو این رپورٹ

Published May 17, 2023
Tags: Featured پلاسٹک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کےاخراج کا باعث سمندر کی گہرائیوں سے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک
Share
Scavengers sort recyclable plastic materials at the Dandora dumping site on the outskirts of Nairobi, Kenya, February 26, 2022. REUTERS/Thomas Mukoya
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگلے چند سال انتہائی نازک ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے لہر کو روکنے کے لیے دنیا کو ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک اور اس کے استعمال میں کمی کو نصف کردینا چاہیے۔ایک ملکی انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک کے اثرات کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے، مائیکرو پلاسٹک کے ٹکڑے سمندر کی گہرائیوں سے لے کر ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پائے جاتے ہیں جبکہ انسانوں میں، ان کا سراغ خون، چھاتی کے دودھ اور نال تک میں ملا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی یہ رپورٹ تقریباً 200 ممالک کے مذاکرات کاروں کی پیرس میں ملاقات سے دو ہفتے قبل سامنے آئی ہے جس کا مقصد اگلے سال پلاسٹک کی آلودگی کے خاتمے کے لیے ایک قانونی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

رپورٹ میں استعمال شدہ مواد کے دوبارہ استعمال، ری سائیکلنگ اور متنوع بنانے پر مبنی ایک تین جہتی منصوبہ ترتیب دیا ہے تاکہ 2040 تک مجموعی طور پر پلاسٹک کی آلودگی کو 80 فیصد تک کم اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کی پیداوار کو نصف کیا جاسکے۔

رپورٹ میں تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سال 2040 تک پلاسٹک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کے 19 فیصد اخراج کا باعث بن سکتی ہے۔

پلاسٹک اس حد تک استعمال بنیادی طور پر دنیا کو پیرس معاہدے کے تحت سیارے کے اوسط سطح کے درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی سطح سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے وعدے کو پورا کرنے سے روک دے گا۔

یو این ای پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا کہ ’ہم جس طرح سے پلاسٹک تیار کرتے ہیں، استعمال کرتے ہیں اور اسے ضائع کرتے ہیں وہ ماحولیاتی نظام کو آلودہ کر رہا ہے، انسانی صحت کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے اور آب و ہوا کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں پیش کردہ روڈ میپ ان خطرات کو ڈرامائی طور پر کم کرتا ہے، ایک سرکلر اپروچ اپنانے سے جو پلاسٹک کو ماحولیاتی نظام، ہمارے جسموں اور معیشت سے باہر رکھتا ہے’۔

سال 2020 کے دوران دنیا بھر میں قلیل المدتی پلاسٹک سے تقریباً 238 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی) فضلہ پیدا ہوا، اس میں سے تقریباً نصف کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا اور زیادہ تر ماحول میں پھینک یا جلا دیا گیا۔

یو این ای پی کو خدشہ ہے کہ اہم تبدیلیوں کے بغیر 2040 تک پلاسٹک کا سالانہ فضلہ 408 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گا، جس میں 380 ملین میٹرک ٹن نئے فوسل فیول پر مبنی پلاسٹک بھی شامل ہے، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تقریباً 227 ایم ایم ٹی پلاسٹک ماحول میں شامل ہوجائے گا۔

رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ’نظام کی تبدیلی‘ کے حل کے ساتھ آلودگی کے اعداد و شمار کو 41 ایم ایم ٹی تک کم کیا جا سکتا ہے لیکن ضائع کرنے کے لیے ذرا بھی وقت نہیں ہے۔

TAGGED:Featuredپلاسٹک عالمی گرین ہاؤس گیسوں کےاخراج کا باعثسمندر کی گہرائیوں سے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article PTI رکن اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی و سیٹ چھوڑنے کا اعلان
Next Article اگلی دفعہ میراتھون میں جائیںگے؛فواد چوہدری کےبھاگنے پرحبا فواد کا تبصرہ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

حکومت کا آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کا فیصلہ، ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے میں بھی ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف…

September 14, 2024
دنیا

بھارت میں‌بھی افغانیوں کیخلاف گھیر اتنگ، افغان طلباء کو اسکالرشپس دینے سے انکار

نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارت نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپس دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔افغانستان…

September 16, 2023
دنیا

جنگ بندی کا مقصد اسرائیلیوں کو رہا کرانا ہے: جو بائیڈن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن…

November 25, 2023
پاکستان

کراچی: آئندہ تین روز موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان

کراچی(ویب ڈیسک): آئندہ 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات میں خنک سے سرد رہنے کا امکان…

December 24, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?