Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازع ہونا چاہیے، بلاول
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازع ہونا چاہیے، بلاول
پاکستان

ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازع ہونا چاہیے، بلاول

Published November 14, 2024
Tags: Featured چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ غیر متنازع ہونا چاہیے ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک ملک میں دو نظام نہیں چل سکتے، چیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہ کو غیر متنازع ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ناراضی کا سوال نہیں، سیاست عزت کے لیے ہوتی ہے سیاست میں ناراضی نہیں، سپریم کورٹ میں دیہی سندھ سے ججز ہوتے تو برابری کی بات کرتا، وفاقی حکومت نے آئین سازی کے وقت برابری کی باتیں کی تھیں، دنیا میں حکومت شراکت داروں کے ساتھ معاہدوں پر عمل کرتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ معاہدوں پر عمل درآمد کا کیا ہوا؟انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے احتجاجاً الگ ہوا جوڈیشل کمیشن میں ہوتا تو آئینی بینچ میں فرق پر بات کرتا، آئین سازی کے وقت حکومت اپنی باتوں سے پیچھے ہٹ گئی، وفاقی آئینی میں الگ اور سندھ کے لیے الگ طریقہ اختیار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے اور نہ سیاست کی جاتی ہے، طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مشاورت کے ساتھ بنائی جائے گی، میں 26 ویں آئینی ترمیم میں مصروف تھا، حکومت نے پیٹھ پیچھے کینالز کی منظوری دے دی، قانون سازی پر پوری طرح مشاورت ہونی چاہیے یہ عجیب عمل ہے کہ پہلے ایوان میں بل پھر اس کے بعد مجھے کاپی دی جائے۔

بلاول نے بتایا کہ صدر زرداری کی طبیعت بہتر ہے ایک ہفتے قبل ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی جس میں چار فریکچر آئے جس کا علاج چل رہا ہے انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام درکار ہوگا۔

صحافی نے سوال کیا کہ چینی سفیر نے بیان دیا ہے کہ ان کے شہریوں کے قتل ناقابل قبول ہیں تو آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر بلاول نے کہا کہ ہم ان کے بیان کے مکمل حامی ہیں ایک قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں چینی ہمارے مہمان ہیں جو ہماری معیشت کو فائدہ دے رہے ہیں ان کے قتل پر ہم بھی ایسی ہی سخت مذمت کرتے ہیں جیسا کہ سفیر نے کہا ہے اور میں بھی اسے ناقابل قبول کہوں گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ غیرملکیوں کے قتل کے بعد ہمارے رہنما سفارت خانے جاکر تعزیتیں کرتے ہیں مگر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں باتیں کم اور کام زیادہ کرنا چاہیے، ہمیں عالمی سطح پر دیگر ممالک سے ملک اس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، ہمیں ڈومیسٹک نیشنل ایکشن پلان کی ضرورت ہے بلوچستان سے سابق قبائلی علاقوں تک دہشت گردی کی جو آگ پھیلی ہے اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کے تدارک کے لیے کام کرے۔

ٹرمپ کی فتح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس سے یہاں کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب میں وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی پاک امریکا تعلقات کوئی خاص نہیں تھے مگر اب اس سے زیادہ بدتر تعلقات ہیں، ہمیں پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیٹ پر اور وی پی این پر مزید پابندیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ فیصلے کرتے ہیں وہ اسے استعمال ہی نہیں کرتے اور انہیں اس کی معلومات ہی نہیں نہ انہیں کوئی فرق پڑتا ہے ہم سے اس بارے میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی اس سے ٹیکنالوجی کا نقصان ہوگا، یہ کہتے ہیں کہ فورجی ہے جھوٹ کہتے ہیں اس وقت تھری جی ہے اور وہ بھی اتنا سلو ہوگیا ہے کہ میرے بچپن کا نوے کی دہائی کا انٹرنیٹ واپس آگیا ہے جو ٹیں ٹیں کرکے چلتا تھا مزید ستم یہ کہ وی پی این بھی بند کردیا۔

TAGGED:Featuredچیئرمین پیپلز پارٹی بلاولچیف جسٹس اور آئینی بینچ کے سربراہغیر متنازع ہونا چاہیےملک میں دو نظام نہیں چل سکتے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو 29 رنز سے شکست
Next Article نشتر ہسپتال ملتان میں‌ایڈز پھیل گیا: ایک مریض سے ایڈز دوسرے مریضوں میں پھیلنے کی تصدیق
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

امریکا: ہیٹ ویو سے متاثرہ شہریوں سے ہسپتال بھرگئے

فلوریڈا (ویب ڈیسک): امریکا میں ہیٹ ویو کا راج برقرار ہے جس کے باعث متاثرہ شہریوں کے علاج کے لیے…

July 19, 2023
دنیاکھیل

قرآن مجید کی بےحرمتی؛ عراقی فٹبالرز، ریفریز کا احتجاج، سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک):سوئیڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری…

July 2, 2023
دنیا

رفح پر زمینی حملہ ہوا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دیں گے: جوبائیڈن

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کے شہر رفح پر…

May 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کی نہیں،معیشت کی فکر کرنی چاہیے، زرداری

کراچی(ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست…

September 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?