Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیراعظم،وزیرداخلہ سےخطرہ ہے،سپریم کورٹ سکیورٹی دے؛عمران
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیراعظم،وزیرداخلہ سےخطرہ ہے،سپریم کورٹ سکیورٹی دے؛عمران
پاکستان

وزیراعظم،وزیرداخلہ سےخطرہ ہے،سپریم کورٹ سکیورٹی دے؛عمران

Published March 13, 2023
Tags: 80 کے قریب مقدمات میں الجھایا Featured پاکستان میں دہشت کی فضا ہے حکومت پر اعتبار نہیں
Share
SHARE

لاہور (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ ان کی جان کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ہی خطرہ ہے اس لیے سپریم کورٹ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں کیونکہ انہیں حکومت پر اعتبار نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جس طرح پنجاب کی نگران حکومت نے ان کی جماعت کی انتخابی ریلی پر پابندی عائد کی اور انہیں 80 کے قریب مقدمات میں الجھایا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی جماعت کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے، لاہور میں تمام جماعتیں سیاسی سرگرمیاں کررہی ہیں لیکن نگران حکومت نے صرف ہماری ریلی پر پابندی لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جب ہم اپنی انتخابی مہم چلانا چاہ رہے ہیں تو وہ بھی نہیں کرنے دیا جارہا، کیا ہم آئندہ الیکشن انتخابی مہم کے بغیر لڑیں گے؟ اب صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کم وقت رہ گیا ہے اور اس سلسلے میں ہم انتخابی جلسوں کے حوالے سے اپنا پورا لائحہ عمل جلد ہی دیں گے۔

اپنے خلاف مقدمات سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے خلاف مقدمات میں عدالت میں پیش ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں مگر میری جان کو خطرہ ہے، اس لیے عدالت سے تحفظ مانگ رہے ہیں اور اگر وہ یہ سکیورٹی نہیں دے سکتی تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دے، وزارتِ داخلہ نے بڑے واضح طور پر کہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، میں عدالت سے یہی کہہ رہا ہوں کہ اگر جان خطرے میں ہے تو سکیورٹی دیں۔‘

سابق وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ ان کی جان کو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ہی خطرہ ہے اس لیے سپریم کورٹ سے سکیورٹی مانگ رہے ہیں کیونکہ انہیں حکومت پر اعتبار نہیں۔

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ مجھے مارنے کی سازش میں ملوث تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت پاکستان میں دہشت کی فضا ہے اور ہم سب اس کی مخالفت کرتے ہیں، مجھے جن سے خطرہ ہے انہوں نے ہی مجھے بچانا ہے،جب دو مرتبہ لاہور اور اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں پیش ہوا تو ادھر کوئی خاطر خواہ سکیورٹی نہیں تھی اور اگر کوئی واردات کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔‘

TAGGED:80 کے قریب مقدمات میں الجھایاFeaturedپاکستان میں دہشت کی فضا ہےحکومت پر اعتبار نہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جدید جیمزویب ٹیلی اسکوپ: 25 ہزار کہکشاؤں کی مفصل تصویر موصول
Next Article لندن: الطاف حسین سڑک پر آگئے ، پارٹی پراپرٹی کا کیس ہارگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹائٹس منتقلی کے خاتمے میں‌برطانیہ کامیاب

لندن(ہیلتھ ڈیسک): عالمی ادارہ صحت(ڈبیلو ایچ او) کے مطابق برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹائٹس بی کی منتقلی خاتمہ…

February 4, 2023
پاکستانتازہ ترین

آبی گذرگاہوں پر تعمیرات کا نتیجہ: ڈی ایچ اے راولپنڈی میں باپ بیٹی گاڑی سمیت برساتی ریلے میں بہہ گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک): راولپنڈی کے علاقہ ڈی ایچ اے میں 2 افراد سمیت گاڑی برساتی ریلے میں بہہ گئی۔ تفصیلات…

July 22, 2025
پاکستانتازہ ترین

اویس قادر شاہ 111 ووٹ لیکر اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

کراچی (ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہو گئے۔اسپیکر آغا سراج درانی…

February 25, 2024
پاکستان

سپریم کورٹ کا پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو کرانےکا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا…

April 4, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?