Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث ہونیکے ثبوت موجود ہیں؛PTI
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث ہونیکے ثبوت موجود ہیں؛PTI
پاکستان

جلاؤ گھیراؤ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث ہونیکے ثبوت موجود ہیں؛PTI

Published May 16, 2023
Tags: Featured الازم لگاکر کریک ڈاؤن کا جواز تراشا ہمارے پاس کافی شواہد موجود ہیں
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم برملا اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں، ان ثبوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کا آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوگا۔

تحریک انصاف نے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتی ہے، افواج میں تشدد و انتشار کے ان واقعات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے کارفرما ہونے کے احساس کو درست سمت میں ایک پیشرفت سمجھتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بعض سرکاری عمارات، عسکری املاک اور سیکڑوں نہتّے اور پرامن شہری اس انتشار کی زد میں آئے، چیئرمین تحریک انصاف کے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے رینجرز کے ذریعے اغواکے نتیجے میں پرامن احتجاج ایک فطری نتیجہ تھا، ناقابلِ تردید شواہد دستیاب ہیں کہ پرامن مظاہرین کی صفوں میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلح انتشار پسند داخل کیے گئے، ان انتشار پسندوں نے ایک جانب جلاؤ گھیراؤ کو ہوا دی تو دوسری جانب پرامن نہتے شہریوں پر گولیاں برسائیں، انتشار پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں معصوم شہری شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔

پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہےکہ افراتفری و فساد کی آڑ میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت اور افواجِ پاکستان کو مدمقابل لانے کی کوشش کی گئی، فتنہ و انتشار کے اس غیرمعمولی واقعے میں کارفرما عناصر کی نشاندہی کیلئے ہمہ جہت تحقیقات ناگزیر ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر غیرقانونی حراست سے رہائی کے بعد چیئرمین قوم سے اپنے خطاب میں سپریم کورٹ کے ججز پر ایک بااختیار کمیشن کی تشکیل کی تجویز پیش کرچکے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ہم برملا اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ تحقیق/انکوائری میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں، ان ثبوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے، منصوبہ یہ تھا کہ افراتفری پھیلائی جائے جس کا الزام تحریک انصاف کو دے کر اس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا جواز تراشا جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف قومی معاملات کے حوالے سے سیاسی فریقین کے مابین وسیع تر اتفاقِ رائے کی اہمیت کی بدرجہ اَتم معترف ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی سیاسی قوت کی حیثیت و قبولیت کا پیمانہ اسے حاصل عوامی تائید و حمایت ہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف ربّ العزت کے اقتدارِ اعلیٰ کے بعد جمہور کو حاکمیت کا حقدار سمجھتی ہے، جمہور اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے قومی فیصلہ و پالیسی سازی کے مجاز ہیں، ماورائے دستور، غیرجمہوری یا غیر نامیاتی (Inorganic) سیاسی گروہوں کے مابین جمہور کی منشاکے خلاف کسی بھی نوعیت کا اتفاق محض غیریقینی کے فروغ اور عدمِ استحکام میں شدت کا باعث بنتا ہے۔

TAGGED:Featuredالازم لگاکر کریک ڈاؤن کا جواز تراشاہمارے پاس کافی شواہد موجود ہیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزن گھٹانے والے مصنوعی میٹھےکیمیکلز مضر صحت ہیں؛ WHO
Next Article غیر معیاری کھانے: خرم شیر زماں اور دیگران کے 3 ریسٹورنٹس سیل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اورٹی20 ورلڈکپ میں کون کھیلے گا؟ فہرست تیار

اسلام‌آباد (اسپورٹس ڈیسک): نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت…

April 2, 2024
دنیا

امریکہ: مذہبی آزادی کمیشن کابھارت وپاکستان کو بلیک لسٹ کرنیکامطالبہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا…

May 2, 2023
پاکستان

نئی حلقہ بندیاں معاملہ: قانونی مشاورت کر رہے ہیں؛ شرجیل میمن

کراچی(نجات نیوز): وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی عین وقت پر نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر…

January 4, 2023
کھیل

عالیہ رشید پی سی بی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینیئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ…

October 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?