Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: توشہ خانہ سے مال لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے: سراج الحق
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > توشہ خانہ سے مال لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے: سراج الحق
پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ سے مال لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے: سراج الحق

Published August 6, 2023
Tags: تمام چہروں کو بےنقاب کرنا اور سب کا احتساب کرنا قوم کا مطالبہ ہے
Share
SHARE

منصورہ (ویب ڈیسک): امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے توشہ خانہ سے جس کسی نے بھی مال لوٹا سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔منصورہ میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ملک میں حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے جو ووٹ کی طاقت سے ہی ممکن ہے لیکن موجودہ حکمران کسی صورت بھی مقررہ وقت پر انتخابات نہیں کروانا چاہتے۔

سراج الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو گرفتار اور نا اہل کیا گیا، اس عدالتی فیصلہ پر ان کے پاس اپیل کا موقع موجود ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کو سمن کیا جائے اور ان کا آڈٹ کیا جائے جنھوں نے کسی نہ کسی صورت میں توشہ خانہ سے استفادہ کیا ہے، ان تمام چہروں کو بےنقاب کرنا اور سب کا احتساب کرنا قوم کا مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا وقت آئے گا کہ سیاستدانوں، ججوں اور جرنیلوں میں سے جس جس نے قومی خزانے سے کھیلا ہے، ان کا بےلاگ اور شفاف احتساب ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

TAGGED:تمام چہروں کو بےنقاب کرنا اور سب کا احتساب کرنا قوم کا مطالبہ ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جوان دِکھنے کا جنون:امریکی خاتون نے سرجری کیلیے اپنا گھر بیچ کر وین میں‌رہنے لگی
Next Article مشترکہ مفادات کونسل نے متنازع ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری دے دی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے، چیف جسٹس

(ویب ڈیسک ): اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ معاشی…

June 5, 2023
پاکستان

پنجاب اسمبلی اجلاس، اسپیکر کے انتخاب کیلیے ووٹنگ کا عمل جاری

(ویب ڈیسک) : لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں…

February 24, 2024
پاکستانتازہ ترین

کراچی: بار بار تبادلوں سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی پولیس کے کانسٹیبل نے بار بار تبادلوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی جس پر…

April 6, 2023
پاکستان

کاروائیوں میں ملوث سہولت کار، منصوبہ سازاورسیاسی بلوائیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی؛ ISPR

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو…

May 10, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?